Friday, October 30, 2020
Home خاص خبریں مذہبی و سیاسی جماعتیں رﺅف صدیقی نے اے آر وائی چینل کے خلاف ’ ہتک عزت...

رﺅف صدیقی نے اے آر وائی چینل کے خلاف ’ ہتک عزت کے دعویٰ کی درخواست دائر کردی

Abdul-Rauf-Siddiquiکراچی ، متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے مستعفی حق پرست رکن سندھ اسمبلی رﺅف صدیقی نے اے آر وائی چینل کے خلاف ”ڈسٹرکٹ کورٹ کراچی سینٹرل “ میں ہتک عزت کے دعویٰ کی درخواست دائر کردی ۔ہتک عزت کے دعویٰ میں بیس ارب روپے ہرجانہ ادائیگی کی درخواست کی گئی ہے ۔ واضح رہے کہ ہتک عزت کا دعویٰ اے آر وائی چینل کے پروگرام کھر اسچ کے اینکر پرسنز مبشر لقمان اور دیگر کے خلاف دائر کی گئی ہے ۔ ہتک عزت کے دعویٰ کی درخواست دائر کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ کورٹ کراچی سینٹرل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے رﺅف صدیقی نے کہاکہ اے آروائی کے پروگرام کھرا سچ میں ایم کیوایم کے خلاف بے بنیاد اور جھوٹا پروپیگنڈا کیا گیاجن کا حقائق سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اے آر وائی چینل کے پروگرام میں ایم کیوایم کے خلاف شر انگیزی سے کروڑوں عوام کے جذبات متاثر ہوئے ہیں اور ان میں شدید غم وغصہ بھی پایاجاتا ہے لہٰذا عدالت اے آر وائی چینل کے پروگرام کے اینکر پرسنز اور دیگر ذمہ داران کے خلاف کارروائی عمل میں لائے اور ہرجانے کے طور پر بیس ارب روپے کی ادائیگی کا حکم دے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

تعلیمی ادارے کورونا کے پھیلاؤ کا باعث نہیں بن رہے: اسد عمر

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ تعلیمی ادارے کورونا...

کرونا کے بڑھتے کیسز، سندھ کے محکمہ داخلہ نے نئی گائیڈ لائنز جاری کردیں

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے کرونا ایس او پیز سے متعلق نئی گائیڈ لائنز جاری کردیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی...

کراچی سمیت سندھ بھر میں موٹر سائیکل ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے 12 ربیع الاول کے باعث کراچی سمیت سندھ بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پاپندی...

سندھ میں 12 ربیع الاول سے متعلق ضابطہ اخلاق جاری

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے 12 ربیع الاول کے حوالے سے ضابطہ اخلاق جاری کردئیے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا...