Tuesday, October 20, 2020
Home خاص خبریں شہری حکومت اشفاق ملاح نے جلوس کی گزرگاہوں کادورہ کیا

اشفاق ملاح نے جلوس کی گزرگاہوں کادورہ کیا

10-10-2016-bکراچی میونسپل کمشنربلدیہ غربی اشفاق احمد ملاح نے حق پرست رکن سندھ اسمبلی سیف الدین خالد کے ہمراہ امام بارگاہوں اور جلوس کی گزرگاہوں کا ہنگامی دورہ کیا اور انتظامیہ بلدیہ غربی کی جانب سے عزادران کو سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے کیے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیا انہوں نے امام بارگاہوں کے منتظمین اور جلوس کمیٹیوں کے نمائندوں سے ملاقات کرکے انتظامیہ کی جانب سے کیئے جانے والے انتظامات کے بارے میں معلومات حاصل کیں منتظمین نے انتظامیہ کی جانب سے عزادران کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں اطمینان کا اظہار کیا رکن اسمبلی نے بھی انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ عزادران کو سہولیات کی فراہمی کیلئے انہوں نے بہترین ٹیم ورک کا مظاہرہ کیا جس پر وہ خراج تحسین کے مستحق ہیں میونسپل کمشنر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عزادران کو بہترین سہولیات کی فراہمی میں جہاں حق پرست نمائندوں نے انتظامیہ کی بھرپور رہنمائی کی وہیں امام بارگاہوں کے منتظمین ،جلوس و ماتم کمیٹیوں کے نمائندوں کی مشاورت سے انتظامیہ نے سہولیات کی فراہمی کا عمل کامیابی سے مکمل کیا انہوں نے موقع پر موجود بلدیاتی افسران کو ہدایت کی کہ وہ منتظمین سے مستقل رابطہ میں رہیں ان کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات کا فوری ازالہ ممکن بنائیں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

کیپٹن(ر)صفدرکی گرفتاری،وزیراعلیٰ سندھ آج پریس کانفرنس میں حقائق سامنے رکھیں گے

پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی کا کہنا ہے کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدرکی گرفتاری کے پیچھے کوئی نہ کوئی عوامل ہیں، وزیراعلیٰ...

نارتھ ناظم آباد میں لڑکی کی ٹارگٹ کلنگ

نارتھ ناظم آباد کے علاقے بلاک اے انٹرمیڈیٹ بورڈ آفس کے سامنے گلی میں کار پر فائرنگ سے ایک خاتون شدید زخمی...

امریکا میں 14 سالہ بچی نے کورونا کے علاج میں مددگار مالیکیول دریافت کرلیا

مریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق ریاست ٹیکساس کے علاقے فریسکو کی رہائشی نوجوان طالبہ انیقہ چیبرولو کو ’تھری...

اسٹوڈنٹس پیرنٹس فیڈریشن آف پاکستان کا نجی اسکول مالکان کےخلاف احتجاجی مظاہرہ

کراچی:اسٹوڈنٹس پیرنٹس فیڈریشن آف پاکستان کا نجی اسکول مالکان کےخلاف احتجاجی مظاہرہ، گلشن اقبال میں واقع بیکن لائٹ اسکول کے سامنے والدین...