Saturday, October 31, 2020
Home Uncategorized عشرئہ ذی الحجہ اور قربانی (پروفیسر محمد یونس جنجوعہ)

عشرئہ ذی الحجہ اور قربانی (پروفیسر محمد یونس جنجوعہ)

    hajj-kaabahماہ ذوالحج کے پہلے دس دن بڑی فضیلت کے ہیں۔ اس ماہ کی نو تاریخ کو یوم عرفہ کہتے ہیں۔ اس دن حاجی میدان عرفات میں اکٹھے ہو کر خطبہ حج سنتے ہیں جو شخص اس دن میدانِ عرفات میںحاضر ہو گیا اس کا حج ہو گیا۔ حج اراکین اسلام میں سے ہے جو شخص رز ق حلال صرف کر کے اور دیگر ضروری آداب کا لحاظ رکھتے ہوئے حج ادا کرتا ہے۔ اس کے گناہ اس طرح دھل جاتے ہیں جس طرح وہ اس دن گناہوں سے پاک تھا جس دن اس کی ماں نے اسے جنا۔ جو لوگ حج ادا کرنے کے لیے اس دن میدانِ عرفات میں حاضر نہ ہوں وہ اس دن نفل روزہ رکھیں جو بڑی فضیلت کا باعث ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں:
”میں اللہ سے امید رکھتا ہوں کہ عرفہ کے دن کا روزہ اس کے بعد والے سال اور پہلے والے سال کے گناہوں کا کفارہ ہو جائے گا۔“
نفلی روزوں میں ذوالحجہ کے پہلے نو دنوں کے روزے خاص فضیلت رکھتے ہیں ان کے ہر دن کا روزہ سال بھر کے روزوں کے برابر ہے اور اس کی ہر رات کے نوافل شب قدر کے نوافل کے برابر ہیں۔(جامع ترمذی)قرآن مجید کی سورة الفجر کے آغاز میں دس راتوں کا ذکر ہے۔ اکثر مفسرین کے نزدیک یہ دس راتیں ماہ ذوالحجہ کی پہلی دس راتیں ہیں ۔ ماہ ذوالحجہ کی دس تاریخ کو عیدالاضحی منائی جاتی ہے۔ اس دن حاجی صاحبان منیٰ میں قربانیاں کرتے ہیں۔ اس قربانی کی بڑی فضیلت ہے: حضرت زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلم کے بعض اصحاب رضی اللہ عنہم نے عرض کی:
”یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! ان قربانیوں کی کیا حقیقت اور کیاتاریخ ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ تمہارے (روحانی اور نسلی) مورث حضرت ابراہیم علیہ السلام کی سنت ہے (یعنی سب سے پہلے ان کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے اس کا حکم دیا گیا اور وہ قربانی کیا کرتے تھے، ان کی اس سنت اور قربانی کے اس عمل کی پیروی کا حکم مجھ کو اور میری امت کو بھی دیا گیا ہے)۔ ان صحابہرضی اللہ عنہ نے عرض کیا : پھر ہمارے لیے یارسول اللہصلی اللہ علیہ وسلم ان قربانیوں میں کیا اجرہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قربانی کے جانور کے ہر ہر بال کے عوض ایک نیکی۔ انہوں نے عرض کیا: تو کیا ان کا بھی یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یہی حساب ہے؟ (اس سوال کا مطلب تھا کہ بھیڑ‘ دنبہ‘ مینڈھا‘ اونٹ جیسے جانور جن کی کھال پر گائے بیل یا بکری کی طرح کے بال نہیں ہوتے بلکہ اون ہوتی ہے‘ اور یقینا ان میں سے ایک ایک جانور کی کھال پر لاکھوں یا کروڑوں بال ہوتے ہیں ‘ تو کیا ان اون والے جانوروں کی قربانی کا ثواب بھی“ ہر بال کے عوض ایک نیکی کی شرح سے ملے گا؟)آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں! اون یعنی اون والے جانور کی قربانی کا اجر بھی اسی شرح اور اسی حساب سے ملے گا کہ اس کے بھی ہر بال کے عوض ایک نیکی)۔“
یہ قربانی حج کے مناسک میں ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مدینے میں ہوتے تھے مگر ہر سال10ذوالحج کو قربانی کرتے تھے۔حدیث مبارکہ ہے:for jarrar post
”حضرت عبداللہ بن عمررضی اللہ عنھماسے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے (ہجرت کے بعد) مدینہ طیبہ میں دس سال قیام فرمایااور آپ برابر (ہر سال) قربانی کرتے تھے۔“
قربانی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے نزدیک اتنی فضیلت کا باعث ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی وفات سے قبل حضرت علی رضی اللہ عنہ کو وصیت فرماگئے کہ وہ ہر سال اُن کی طرف سے قربانی پیش کیا کریں۔
”حنش بن عبداللہ سے روایت ہے کہ میں نے حضرت علی مرتضیٰ رضی اللہ عنہ کو دو مینڈھوں کی قربانی کرتے دیکھا تو میں نے ان سے عرض کیا کہ یہ کیا ہے (یعنی آپ بجائے ایک کے دو مینڈھوں کی قربانی کیوں کرتے ہو؟) انہوں نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے وصیت فرمائی تھی کہ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے بھی قربانی کیا کروں‘ تو ایک قربانی میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی جانب سے کرتا ہوں۔“ (جامع ترمذی)
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہدایت فرمائی کہ عید الاضحی کی نماز اد اکرنے کے بعد قربانی کی جائے۔ اگر کسی نے نماز سے پہلے قربانی کر دی تو درست نہیں۔ قربانی کی اہمیت واضح کرنے کے حوالے سے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
”ذی الحجہ کی دسویں تاریخ یعنی عید الاضحی کے دن فرزند آدم کا کوئی عمل اللہ کو قربانی سے زیادہ محبوب نہیں‘ اور قربانی کا جانور قیامت کے دن اپنے سینگوں اور بالوں اور کھروں کے ساتھ (زندہ ہو کر) آئے گا اور قربانی کا خون زمین پر گرنے سے پہلے اللہ تعالیٰ کی رضا اور مقبولیت کے مقام پر پہنچ جاتا ہے‘ پس اے خدا کے بندو دل کی پوری خوشی سے قربانیاں کیا کرو۔“ (جامع ترمذی‘ سنن ابن ماجہ)

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

ہم سب کو تھوڑی سی شرم ہونی چاہے,وسیم اکرم کراچی والوں سے سخت ناراض

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم ساحل کی گندگی دیکھنے کے بعد ایک بار پھر عوام سے ناراض ہو گئے۔وسیم...

سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن پر نیب کا بڑا اقدام

صوبہ سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن پر قومی احتساب بیورو (نیب) نے بڑا ایکشن لے لیا۔نیب حکام کا کہنا ہے کہ...

مزار قائدکی بے حرمتی کا کیس کیپٹن (ر) صفدر کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم

کراچی: عدالت نے مزار قائد پر نعرے بازی کے کیس میں کیپٹن (ر) صفدر کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم...

سول ایوی ایشن نے نارتھ سیکٹر لاہور ریجن میں ضم کردیا

کراچی :سول ایوی ایشن نے کراچی کے نارتھ سیکٹر فلائٹ انفارمیشن ریجن کو لاہور ریجن میں ضم کر دیا جو آج سے...