Wednesday, October 28, 2020
Home Trending آصف زرداری کی سندھ حکومت کو سیلاب سے نمٹنے کیلئے ہرممکن اقدامات...

آصف زرداری کی سندھ حکومت کو سیلاب سے نمٹنے کیلئے ہرممکن اقدامات کرنے کی ہدایت

pakistan-president-asif-ali-zardariکراچی،  پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین آصف زرداری نے وزیر اعلی سندھ کو سیلاب سے نمٹنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی۔

وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے سابق صدر آصف علی زرداری سے بلاول ہاوس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر آصف علی زرداری نے کہا کہ سیلاب سے نمٹنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں اور اس سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ وزرا،اراکین اسمبلی علاقوں کے دورے کے بعد رپورٹ جمع کرائیں۔ ممکنہ سیلاب کے پیش نظرپی ڈی ایم اے،تمام ڈی سی اوز اور عملے کی چھٹیاں منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ پی ڈی ایم اے اوردیگر محکموں کو ہائی الرٹ رہنے کاحکم دیا گیا ہے۔ آصف زرداری نے وزرا اور اراکین اسمبلی کو فوری طورپراپنے علاقوں کا دورہ کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

توہین رسالت،جماعت اسلامی کا کل کراچی میں احتجاج کا اعلان

فرانس میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف جماعت اسلامی کا کراچی میں کل احتجاج کا اعلان، جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم...

اسٹیل ٹاون، پولیس کی بڑی کارروائی مختلف وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

کراچی: اسٹیل ٹاون پولیس کی بڑی کارروائی، مختلف وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان گرفتار، پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان شہری سے لوٹ...

پاک بحریہ کا اینٹی شپ میزائلز فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ،ہمہ وقت تیار ہیں،نیول چیف

پاک بحریہ کا اینٹی شپ میزائلز فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ،پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں سطح سمندر اور ہوا سے اینٹی...

فیس بک نے ’پڑوس سروس‘ پرغورشروع کردیا

فیس بک نے پڑوس کے علاقوں اور وہاں موجود سروس کے تعارف کے لیے ایک نئی سہولت پر غور شروع کردیا،...