Monday, October 26, 2020
Home Trending آصفہ بھٹو زرداری کا شہید بے نظیر بھٹو میڈیکل کالج کا دورہ...

آصفہ بھٹو زرداری کا شہید بے نظیر بھٹو میڈیکل کالج کا دورہ ،سہولیات کا جائزہ لیا

AsifaBhutto320x180کراچی، شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری نے پیر کو لیاری کے شہید بینظیر بھٹو میڈیکل کالج کا دورہ کیا اور وہاں موجود سہولیات کا جائزہ لیا اور کالج کی بہتری کے لئے مزید سہولیات اور کالج کی مسائل کے بارے میں معلومات حاصل کی ۔ آصفہ بھٹو نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے لیاری کو مزید خوشحال اور ترقی یافتہ بنانے کے ویژن کے تحت لیاری میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل کالج قائم کیا گیا ہے جبکہ دودہائی قبل شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے خود لیاری جنرل اسپتال کی منظوری دی تھی ۔آصفہ بھٹو کالج کے طلباوطالبات کے ساتھ گھل مل گئی اور ان سے انکے مسائل معلوم کئے ۔ اس موقع پر طلباو طالبات نے آصفہ بھٹو کواپنے درمیان دیکھ کر انتہائی خوشی کااظہار کیا اور آصفہ بھٹو کے ساتھ سیلفیاں بھی لی ۔آصفہ بھٹو نے خوشی کااظہار کیا کہ کالج کے قائم ہونے کے چار سالوں کے اندر کالج نے اے کیٹیگری کے طور پر مقام حاصل کر لیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی خوشی کااظہار کیا کہ کچھ مہینوں کے اندر کالج کے پہلے بیچ کے 100طلباوطالبات گریجویشن مکمل کرکے اپنے اپنے علاقوں میں جا کر صحت کی سہولیات سے محروم غریب لوگوں کی خدمت کرینگے۔ آصفہ بھٹو نے کالج کے طلباوطالبات اور انتظامیہ کو یقین دلایا کہ وہ کالج کے مسائل کے حل کے لئے وزیراعلیٰ سندھ اور صحت کے صوبائی وزیر سے بات کرینگی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...

سندھ حکومت علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کرے، فواد چوہدری

کراچی، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کےلئے سندھ...

جلد آٹا کی قیمت نیچے آجائیگی، کمشنر کراچی

کراچی، شہر کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لئے بہت کام شروع ہوجائے گا، ان خیالات اظہار کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے میڈیا...