Thursday, October 22, 2020
Home Trending ہم حکومت نہیں جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہیں، آصف زرداری

ہم حکومت نہیں جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہیں، آصف زرداری

president-asif-ali-zardariسابق صدر اور پیپلز پارٹی کے کوچیئرمین آصف زرداری کا کہنا تھا کہ انصاف کی بات کرنے والوں نے ہمارے گھر پر ڈاکا ڈالا ہے۔ باغ قائد میں پیپلز پارٹی کے جلسے سے خطاب میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایک اسپتال بنا کر بچوں کو تو بے وقوف بنایا جا سکتا ہے لیکن سب کو بے وقوف نہیں بنایا جا سکتا ہے۔
انہوں نے اعلان کیا کہ آئندہ اگر ہماری حکومت آئی تو ہم کسان کو شمسی توانائی سے چلنے والے ٹیوب ویل دیں گے اور کسانوں سے فصلیں 20 سے 25 فیصد زائد قیمت پر خرید کر سبسڈی پر عوام کو فراہم کی جائیں گی۔

آصف زرداری نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کل کے پاکستان کے لیے لڑ رہی ہے، ہم نے سب سیاسی قوتوں کو ساتھ لے کر چلنا ہے۔ انہوں نے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد کے حوالے سے کہا کہ میں الطاف حسین سے ساتھ مل کر چلنے کی بات کروں گے، کل کے پاکستان کے لیے کا آج پاکستان بچانا ہوگا۔

انہوں نے عمران خان کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ڈکٹیٹر کے ریفرنڈم کی حمایت کرتے ہیں اور پھر کہتے ہیں میں نے معافی مانگ لی، کتنی غلطیوں پر معافی مانگی جائیں گی۔ آصف زرداری نے کہا کہ ہم آپس میں ایک دوسرے کو کمزور کیوں کر رہے ہیں ؟، میں گزرے کل کی بات سننا نہیں چاہتا، آنے والے کل کی بات کرتا ہوں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ حکومت اور پولیس ڈرامہ کررہی ہے، شبلی فراز

کراچی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے ایک بار پھر سندھ پولیس کی چھٹیوں کی درخواست کو ڈارمہ قرار دے...

کراچی، مسکن چورنگی پر دھماکے کے زخمیوں کے علاج کے معاملے محکمہ صحت سندھ نے نجی اسپتال کو خط لکھ کر آگا...

کراچی میں جھڑپوں کی جھوٹی خبر،بھارتی میڈیا دنیا بھر میں رسوا

کراچی ،بھارتی میڈیا نے پاکستان کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے کے اپنے ہی ریکارڈز توڑ دیے۔ بھارتی میڈیا اپنی اِس احمقانہ خواہش کو خبر...

کورونا وائرس، حکومت کا کئی شعبوں کی بندش پر غور

کراچی، نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس وفاقی وزیر اسد عمر کے زیر صدارت ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ جس...