Saturday, October 31, 2020
Home Trending دہشتگرد مذہب کے نام پر جمہوریت پر مسلسل حملے کر رہے ہیں،...

دہشتگرد مذہب کے نام پر جمہوریت پر مسلسل حملے کر رہے ہیں، آصف علی زرداری

Asif Zardariپیپلزپارٹی کے کوچیئرمین آصف علی زرداری نے کہا کہ دہشتگرد مذہب کے نام پر جمہوری طاقتوں پر مسلسل حملے کر رہے ہیں لیکن بے نظیر بھٹو کا مشن جاری رہے گا، اس مقصد کے لئے قربانیاں دینے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور آج کے جلسے کا اہتمام پاکستان پیپلزپارٹی نے کیا ہے جو نئی تاریخ رقم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت اورپاکستان کے دشمن محترمہ کے آنے کا انتظار کررہے تھے جبکہ وہ تمام خطرات کے باوجود 7 سال قبل آج کے ہی روز طن واپس آئیں اور ان کے قافلے پر حملہ کردیا گیا جس میں 200 کارکن اور جمہوریت پسند شہید ہوئے۔
آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ ملک کو ایک طرف دہشتگردوں سے خطرہ اور دوسرا آمریت سے تاہم پیپلزپارٹی نے 1973 کے آئین کو بحال کیا اور ملک میں جمہوریت کو فروغ دیا جبکہ ایک سال کے اندرآمر کو گھر بھی بھیجا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ میں کورونا سے5 افراد جاں بحق، 237 متاثر

راچی: صوبہ سندھ میں عالمی وبا کورونا وائرس سے 5 افراد جاں بحق جب کہ مزید 237 افراد متاثر ہوئے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ...

ٹریفک پولیس اہلکاروں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول

کراچی: ٹریفک پولیس پر حملے کی دھمکیاں ملنے کے بعد تمام افسران و اہلکاروں کو بلٹ پروف جیکٹس پہننے کی ہدایات جاری...

گاڑیوں کی ٹکر سے نیوی افسر سمیت3 اہلکار جاں بحق،پولیس اہلکار زخمی

کراچی: گلشن اقبال ابوالحسن اصفہانی روڈ پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، ریسکیو حکام کے مطابق...

کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبیﷺ کا بڑا پروگرام

عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبی ﷺ کا بڑا پروگرام منعقد...