Monday, October 26, 2020
Home کالم /فیچر خبروں میں رہنے والا کراچی میڈیا میں کھوگیا !!! (محمد آصف)

خبروں میں رہنے والا کراچی میڈیا میں کھوگیا !!! (محمد آصف)

14 اگست کا دن تھا اور میں نے صبح کے ٹائم ٹی وی کھولا تاکہ اپنے بچوں کو پاکستان کے آزادی کے بارے میں بتا سکوں اور دکھاﺅں کے ہمارے ملک میںکس طرح جشن آزادی منایاجاتا ہے، لیکن 14اگست سے تمام ٹیلی وژن چینل صرف ریلی اور دھرنوں پر اسپشل ٹرانسمیشن چلا رہے ہیںاور یہ ٹرانسمیشن لائیو اور نان اسٹاپ چل رہی ہے جس کو آج 11 دن ہو گئے ہیں اور جب ٹی وی کھولو تو ایک ہی خبر تھی کہ عمران خان نے یہ کہا اور طاھر القادر ی نے یہ کہا ،میں نے ہر چینل تلاش کیا لیکن کوئی بھی چینل ایسا نہیں ملا جواسلام آباد دھرنوں کے علاوہ کچھ دکھا رہا ہوں میں سوشل میڈیا پر آگیا اور یہاں بھی یہی صورتحال تھی اور جتنی بھی سوشل میڈیا کی ویب سائٹ تھی ان پر ایک ہی موضوع تھا عمران خان ،طاہر القادری اور نوازشریف لیکن سوشل میڈیا پر جو کمنٹس تھے وہ بانسبت ٹی وی کے زیادہ دلچسپ تھےarif کیونکہ وہاںپر ہر شخص اپنے دل کی بھراس نکال رہا تھا اور میڈیا کی اس حرکت پر کافی بھرمی کا اظہار بھی کر رہے تھے کہ میڈیا کہ پاس اور کوئی خبر نہیں ہے کیا قوم کو صرف اس ریلی اور دھرنے پر ہی لگا دیا ہے میرے ایک دوست عارف ے سوشل میڈیا پر اپنے اسٹیٹس کو اپ ڈیٹ کیا اور اس میں انہوں نے میڈیا سے سوال کیا کہ جو میڈیا بغیر اشتہارکے 1منٹ نہیں چلاسکتا اور ایک خبر چلانے کے لیے لاکھوں روپے کی ڈیمانڈ کرتا ہے وہ اس ناچ گانے اور دھرنے کی کوریج بغیر اشتہار کی کیسے کر رہاہے ؟

اسی طرح ایک نوجوان نجیب نے لکھاکہ اس دھرنے کو تقریبا 10دن ہو چکے ہے اوراگر مرغی 10دن تک انڈے پر بیٹھے تو چوزا نکل آتا ہے اور انڈا نرم پڑجاتا ہے لیکن میڈیا جو چہرے دکھا رہا ہے اس سے تو ایسا لگتا ہے جیسے لوگ تو بڑے ہی تازہ دم ہیں ہے اور ان کو کوئی تھکاوٹ نہیں ہے ۔پاکستان کی عوام ملک کے کاروبار اور دنیا بھر کے حالات کے بارے میں جانا چاہتی ہے لیکن اس میڈیا نے تو عوام کودن رات ڈانس اور دھرنوں کی خبروں میں لگادیا ہے padri imranایک نوجوان نے لکھا کہ پاکستان میں حالات ایک سوچھی سمجھی سازش کے تحت خراب کیے جارہے ہے کیوں کہ پاکستان کی عوام نے فلسطین کے بارے میں جو احتجاج کیا تھا اسی تناظر میں پاکستان کو اندرونی جھگڑوں میں الجھا دیا گیا ہے ،فلسطین پر اسرائیل نے وحشیانہ کاروائی دوبارہ شروع کردی ہے لیکن ہماری میڈیا نے اس حوالے میں بھی کوئی کوریج نہیں دی فلسطین تو دور کی بات ہے ، کراچی میں ٹارگٹ کلنگ میں اضافہ ہو رہا ہے بہت سے لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھوگئے لیکن اب کراچی شہر کی کوئی خبر نہیں ہوتی ہے ورنہ اس سے پہلے اگر کار کا ٹائر بھی پھٹ جاتا تو ہمارے ٹی وی رپورٹ کرتے تھے کہ کراچی کے فلاںعلاقے میں دھماکے کی آواز سنی گئی ہے ،لیکن اب ایسی کوئی خبر نہیں ہوتی اگر ایسا ہے تو کیا کراچی میں امن قائم ہو گیا ہے ؟ یہ ایک سوال ہے جس کی وجہ سے عوام پریشان مضطرب کا شکار ہے اور ایسا لگتا ہے کہ کراچی جو ہمیشہ خبروں میں رہتا تھا اب وہ میڈیا میں کھو گیا ہے, ہماری یہ دعا ہے کہ کراچی اسی طرح میڈیا سے اوجھل رہے اور جب بھی کوئی کراچہ کے متعلق خبر آئے لوگں کے چہروں پر خوشیاں بکھیرنے والی ہو۔

5 COMMENTS

  1. اللہ کراچی کا امن قائم رکھے اور اسے میڈیا کی نظروں سے اوجھل رکھے۔ آمین

  2. Karachi ka media sy kho jana acha ya bura nhi balky media ka karachi ko bura dekhana bura he …………………… warna karachi to bhot haseen bhi he………

  3. yaar app nay lagta hain Imran khan kay or iss azadi march kay khilaf likha hain

    meray bahi yeh media war hain or agar media unn ko dekha raha hain iss say pakistan ki awam main shaoor ayy ga or agar app bore ho rahay hain to Nawaz shareef ki INDA kay channel laga lia karay q kay uss kay mutabik to pakistan ki awam or india ki awam main siruf ek laker ka farq hain baki woh bhi ek khuda ko mantay hain oir nawaz shareef bhe

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...

سندھ حکومت علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کرے، فواد چوہدری

کراچی، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کےلئے سندھ...

جلد آٹا کی قیمت نیچے آجائیگی، کمشنر کراچی

کراچی، شہر کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لئے بہت کام شروع ہوجائے گا، ان خیالات اظہار کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے میڈیا...