Thursday, December 3, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

ضلع وسطی کے مزید علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن

کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر کراچی ضلع وسطی کے مزید علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ، لاک ڈاؤن والے علاقوں میں...

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز

 پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز، اسٹاک ایکسچینج میں 377 پوائنٹس کا اضافہ، 100 انڈیکس کی 337 پوائنٹس کے اضافے سے 42...

النور سوسائٹی میں صحافی کو لوٹ لیا گیا

تھانہ سمن آباد کی حدود النور سوسائٹی بلاک 19 میں ڈکیتی کی واردات، صبح سویرے نیوز ون ٹی وی کے نیوز پروڈیوسر اور پی...

شہر قائد میں پولٹری کی قیمتیں بے قابو

شہر قائد میں پولٹری کی قیمتیں بےقابو، مرغی کا گوشت 380 سے 400 روپے فی کلو اور زندہ مرغی 250 روپے میں فروخت ہورہی...

آصفہ کو لیاری یاٹنڈوالہ یارسے الیکشن لڑانے کافیصلہ

AsifaBhutto320x180کراچی پیپلز پارٹی کا بینظیر بھٹو کی صاحبزادی آصفہ بھٹو کو لیاری یا ٹنڈوالہ یار سے الیکشن لڑانے کا فیصلہ ۔نجی چینل کے مطابق بینظیر بھٹو کی صاحب زادی آصفہ بھٹو 2018 کے عام انتخابات سے عملی سیاست کا آغاز کرنے کو تیار ہیں۔ پی پی پی قیادت نے فیصلہ کر لیا ہے کہ آصفہ بھٹو لیاری یا ٹنڈوالہ یار سے انتخاب لڑیں گی۔ آصفہ بھٹو اگلے ماہ تین فروری کو 25 سال کی ہوکر عام انتخابات میں حصہ لینے کی کم از کم عمر کو پہنچ جائیں گی۔آصفہ بھٹو لیاری سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 248 سے عملی سیاست شروع کریں گی جب کہ ٹنڈوالہ یار کا حلقہ این اے 223 بھی آصفہ بھٹو کیلئے مختص کردیا گیا ہے۔ انتخابات لڑنے کیلئے آصفہ بھٹو کی لیاری میں دلچسپی ہے اور ٹنڈوالہ یار میں ووٹ کا اندراج ہے۔ دونوں نشستوں سے کس نشست پر الیکشن لڑانا ہے اس کا حتمی فیصلہ پارلیمانی بورڈ کرے گا۔

Open chat