پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری کی اسلام آباد میں سرکاری ملازمین پر تشدد کی شدید مذمت، سابق صدر کا کہنا ہے کہ سرکاری ملازمین سے دشمنوں جیسا سلوک نہ کیا جائے، ملازمین پر تشدد سے ملکی مسائل میں اضافہ ہوگا، انہوں نے کہا کہ ڈی چوک کے حالات دیکھ کر انتہائی تکلیف ہوئی ہے، سابق صدر کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے مشکل حالات میں بھی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا، انہوں نے کہا چھوٹے اسکیل کے ملازمین تو غربت کی لکیر سے بھی نیچے کی زندگی گزاررہے ہیں