سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور شہید بے نظیر بھٹو کے یوم شہادت پر گڑھی خدا بخش میں ہونے والے جلسے میں شرکت کی دعوت دی۔
صدر آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان حکومت مخالف تحریک کے حوالے سے بھی اہم بات چیت ہوئی۔