Tuesday, December 1, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

ظفراللہ جمالی کی موت، جھوٹی خبر پر عارف علوی معذرت خواہ

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے سابق وزیراعظم میر ظفراللہ جمالی کی موت کی غلط خبر دینے والی ٹویٹ کو ہٹادیا ، ڈاکٹر عارف...

گیس کی سپلائی بہتر ہوگئی، سوئی سدرن گیس کمپنی کا دعویٰ

سوئی سدرن گیس کمپنی کا کہنا ہے کہ تین روز قبل ہونے والی سسٹم کی خرابی دور کرلی گئی ہے، ترجمان سوئی سدرن گیس...

پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل4 روپے فی لیٹر مہنگا

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل، پیٹرول ،مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ جبکہ ڈیزل کی قیمت...

میرظفراللہ جمالی کو دل کا دورہ، حالت تشویشناک

سابق وزیراعظم میر ظفراللہ جمالی کو دل کا دورہ ، ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم کو دل کا دورہ پڑنے پر اے ایف آئی...

رینجرز نے ڈاکٹر عاصم کی طبی رپورٹ عدالت میں پیش کردی

asim hussain۱کراچی: رینجرز کی جانب سے پی پی رہنما ڈاکٹر عاصم حسین کی میڈیکل رپورٹ عدالت عالیہ سندھ میں پیش کردی گئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر عاصم مکمل صحت یاب ہیں اور انہیں اسپتال میں رکھنے کی ضرورت نہیں۔ رینجرز کے ڈاکٹر نے عدالت میں بتایا کہ ڈاکٹر عاصم کی شوگر نارمل ہے اور گردے کی تکلیف نہیں ہے۔ ڈاکٹر عاصم کا بلڈ پریشر ٹینشن کی وجہ سے کم زیادہ ہوتا ہے۔ گزشتہ روز معمولی شکایت پر ڈاکٹر عاصم کو اسپتال لے کر گئے تھے۔ جسٹس اعجاز نے استفسار کیا کہ ڈاکٹر عاصم نارمل ہیں تو انہیں کارڈیو میں کیوں رکھا گیا تھا۔ اس پر عدالت کو بتایا گیا کہ کارڈیو اسپتال کے ڈاکٹر نے ڈاکٹر عاصم کو آبزرویشن کے لیے رکھا تھا۔ ڈاکٹر عاصم کا الٹرا ساؤنڈ اور دیگر ٹیسٹ کرائے گئے تھے اور ان کی میڈیکل رپورٹ بھی کلیئر ہے۔ ڈاکٹر عاصم کے اہل خانہ سے ان کی میڈیکل ہسٹری مانگی گئی تھی جو فراہم نہیں کی گئی۔ قابل ڈاکٹروں کی ایک ٹیم مسلسل ان کا معائنہ کرتی ہے۔
Open chat