Thursday, October 29, 2020
Home خاص خبریں عدالت رینجرز کا غیر اخلاقی رویہ، ڈاکٹر عاصم کی والدہ نے عدالت عالیہ...

رینجرز کا غیر اخلاقی رویہ، ڈاکٹر عاصم کی والدہ نے عدالت عالیہ میں درخواست دائر کردی

asim hussain21کراچی: ڈاکٹرعاصم حسین کی والدہ نے اپنے زیر تحویل بیٹے سے ملاقات کے دوران رینجرز اہل کاروں کے مبینہ خراب رویے کے خلاف عدالت عالیہ سندھ میں درخواست دائر کردی ہے۔ ڈاکٹرعاصم کی والدہ نے سابق اٹارنی جنرل انور منصور خان کے توسط سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ وہ ماں ہیں اور جب بھی اپنے بیٹے سے ملنے جاتی ہیں تو رینجرز کا رویہ غیراخلاقی ہوتا ہے، عدالت سے درخواست ہے کہ قانون و آئین اور انسانی حقوق کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کی اپنے بیٹے سے ملاقات کی اجازت دی جائے اور انہیں آزادی سے ملاقات کرنے دی جائے۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر عاصم 90 روز کے لیے رینجرز کی تحویل میں ہیں، دوران تحویل انہیں دل کی تکلیف کی وجہ سے کراچی کے سرکاری اسپتال میں بھی رکھا جاچکا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

گلشن حدید فیز 2،گیس پریشر میں کمی، تندور مافیا کی چاندی

کراچی، گلشن حدید فیز 2 گیس کے پریشر میں کمی، تندور مافیا کی چاندی،اہل علاقہ کے مطابق تقریبا 10 روز سے...

گستاخانہ خاکے، کراچی بار کی سٹی کورٹ تا لائٹ ہائو س ریلی

کراچی ، فرانس میں گستاخانہ مواد کی اشاعت پرکراچی بار ایسوسی ایشن کی جانب سے احتجاجی ریلی میں وکلاءکی بڑی تعداد نے...

لانڈھی پروسیسنگ زون میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

کراچی:لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا، ریسکیو ذرائع کے مطابق ایکسپورٹ زون میں آگ...

کورنگی میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، دوسرا زخمی

کراچی:کورنگی میں مبینہ پولیس مقابلہ، پولیس کے مطابق کورنگی کبڈی گراؤنڈ 2 ڈاکو اسلحہ کے زور پر لوٹ مارکررہے تھے ،ملزمان نے...