Saturday, October 24, 2020
Home Trending کرپشن اور دہشت گردوں کی مالی معاونت، ڈاکٹر عاصم کے خلاف گھیرا تنگ

کرپشن اور دہشت گردوں کی مالی معاونت، ڈاکٹر عاصم کے خلاف گھیرا تنگ

asim hussain۱کراچی: پاکستان ڈینٹل کونسل نے ڈاکٹر عاصم سے متعلق تمام فائلوں تک وفاقی محتسب ادارے (نیب) کو رسائی دے دی جب کہ تحقیقاتی ٹیم نے کئی اہم ریکارڈ قبضے میں لے لیے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پیپلزپارٹی کے اہم رہنما اور سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی ڈاکٹر عاصم کے خلاف دہشت گردوں کی مالی معاونت اور کرپشن کی تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع ہوگیا اور نیب کی تین رکنی ٹیم تحقیقات کے لیے کراچی سے اسلام آباد پہنچ گئی جہاں پاکستان میڈیکل ڈینٹل کونسل نے تحقیقاتی ٹیم کو ڈاکٹرعاصم کی فائلوں تک رسائی دے دی۔ ذرائع کے مطابق نیب نے ڈاکٹرعاصم کی جانب سے اپنے میڈیکل کالجز کو ناجائز فائدہ پہنچانے کے حوالے سے کئی اہم دستاویزات قبضے میں لے لیں جب کہ ڈاکٹر عاصم کے دور میں پی ایم ڈی سی میں کرپشن اور بے ضابطگیوں کے حوالے سے بھی نیب نے چھان بین شروع کردی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب ڈاکٹر عاصم کے دور میں پی ایم ڈی سی کے سابق رجسٹرار ڈاکٹرندیم اکبرکے ریکارڈ کی پہلے ہی چھان بین کرچکی ہے۔ واضح رہے کہ پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم حسین دہشت گردوں کی مالی معاونت اور کرپشن کے الزام میں 90 روزہ جسمانی ریمانڈ پر رینجرز کی تحویل میں ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

ڈی آئی جی سی آئی اے کو ایڈیشنل آئی جی کا اضافی چارج مل گیا

کراچی، ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن کی کورونا ٹیسٹ مثبت آنے اور 14 روز کےلئے قرنطینہ میں چلے جانے...

اسٹیل ٹائون میں پولیس کا قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی 10 گرفتار

کراچی، پولیس اسٹیل ٹائون میں قبضہ مافیا کے خلاف کریک ڈائون،10 افراد گردفتار،، پولیس کے مطابق گرفتار کرئے گئے افراد غیر...

ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن کو کورونا ہوگیا

کراچی، ایڈیشنل آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی کورونا رپورٹ مثبت آگئی، پولیس زرائع کے مطابق غلام نبی میمن نے جمعہ...

ربیع الاول کے جلوس کو مکمل سیکورٹی دینگے، مراد علی شاہ

کراچی، وزیراعلیٰ سندھ کے زیر صدارت ربیع الاول کے جلوس کی سیکورٹی کے حوالے سے اجلاس، علما کرام کی شرکت، مراد...