Saturday, October 24, 2020
Home خاص خبریں عدالت ڈاکٹرعاصم کی درخواست ضمانت دوسرابینچ سنے گا

ڈاکٹرعاصم کی درخواست ضمانت دوسرابینچ سنے گا

dr-asimکراچی، سندھ ہائیکورٹ نے دہشت گردوں کو علاج کی سہولیات فراہم کرنے سے متعلق کیس میں سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم و دیگر ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت 17 اکتوبر تک ملتوی کردی۔ڈاکٹر عاصم حسین ،انیس قائم خانی ، رؤف صدیقی اور قادر پٹیل کی ضمانت کی درخواستوں کی سماعت سندھ ہائی کورٹ میں ہوئی۔دوران سماعت جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیے کہ یہ بینچ 2 دن کیلئے ہے ،لہٰذا دوسرے بینچ کو کیس سننے دیں، جس پر انیس قائم خانی کے وکیل نے کہا کہ بار بار بینچ ٹوٹ جاتا ہے ، ٹرائل سے پہلے ہی سزا مل رہی ہے۔انیس قائم خانی سیاسی جماعت کے اہم رہنما ہیں، ان کی ضمانت نہ ہونے سے پارٹی کا کام متاثر ہورہا ہے۔جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیے کہ ہم چاہتے ہیں کہ وہ باہر آجائیں ، خوشی ہوگی لیکن مجبوری ہے، درخواست ضمانت دوسرا بینچ سنے گا۔عدالت نے مزید کارروائی کے لیے سماعت 17 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

نقلی وزیراعظم نے اپنی ناکامی کا اعتراف کرلیا، مراد علی شاہ

کراچی، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ نااہل وزیراعظم نے اپنی ڈھائی سالہ ناکامی کا اعتراف کرلیا، مراد علی شاہ کا صحافیوں سے گفتگو...

رینجرز کی کارروائی،2 اسٹریٹ کرمنلز گرفتار

کراچی، سندھ رینجرز کی کارروائی 2 اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان گرفتار، ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت عبدالمجید اور...

ملازمت کی مستقلی، نرسوں کا دوسرے روز بھی مظاہرہ

کراچی، ملازمت کی مستقلی اور دیگر مطالبات کی منظوری کےلئے نرسوں کا پریس کے کلب کے باہر احتجاج کا دوسرا روز،...

پی ایس ایل کے بقیہ میچز کی میزبانی کراچی کو مل گئی

،کراچی، کرکٹ کے دیوانوں کے لئے خوشخبری، پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز کی میزبانی کراچی کے حوالے، لاہور میں اسموگ...