Thursday, October 22, 2020
Home Trending ڈاکٹر عاصم مکمل صحتمند ہیں، رینجرز نے پی پی رہنما کی طبی...

ڈاکٹر عاصم مکمل صحتمند ہیں، رینجرز نے پی پی رہنما کی طبی رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی

asim hussain31کراچی: رینجرز نے پی پی رہنما، چیئرمین ہائر ایجوکیشن اور سابق وزیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع کرادی۔ رپورٹ کے مطابق رینجرز کے لاء افسر نے عدالت میں بتایا کہ ڈاکٹر عاصم حسین مکمل صحت مند ہیں اور کسی ایسی بیماری میں مبتلا نہیں کہ انہیں اسپتال منتقل کیا جائے۔ ڈاکٹر عاصم نے جو ادویات مانگیں انہیں فراہم کردی گئیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر عاصم حسین کی شوگر نارمل ہے اور طبیعت تسلی بخش ہے۔ ایک ڈاکٹر اور دو نرسنگ اسٹاف 24 گھنٹے کے لیے ان کی طبی امداد کے لیے تعینات ہیں۔ ڈاکٹر عاصم کا طبی معائنہ سندھ رینجرز اسپتال ناظم آباد میں ڈپٹی اسسٹنٹ میڈیکل سروسز پاکستان رینجرز سندھ نے کیا۔ ڈاکٹر عاصم کو انسداد دہشت گردی کی عدالت کی جانب سے 90 روز کے لیے رینجرز کے حوالے کیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ حکومت اور پولیس ڈرامہ کررہی ہے، شبلی فراز

کراچی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے ایک بار پھر سندھ پولیس کی چھٹیوں کی درخواست کو ڈارمہ قرار دے...

کراچی، مسکن چورنگی پر دھماکے کے زخمیوں کے علاج کے معاملے محکمہ صحت سندھ نے نجی اسپتال کو خط لکھ کر آگا...

کراچی میں جھڑپوں کی جھوٹی خبر،بھارتی میڈیا دنیا بھر میں رسوا

کراچی ،بھارتی میڈیا نے پاکستان کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے کے اپنے ہی ریکارڈز توڑ دیے۔ بھارتی میڈیا اپنی اِس احمقانہ خواہش کو خبر...

کورونا وائرس، حکومت کا کئی شعبوں کی بندش پر غور

کراچی، نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس وفاقی وزیر اسد عمر کے زیر صدارت ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ جس...