ہائرایجوکیشن کے معاملات، گورنرسے ڈاکٹرعاصم کی ملاقات

Asim Zubairکراچی گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ وفاقی ہائر ایجوکیشن کمیشن جامعات میں تحقیق پر مبنی تعلیم کی حوصلہ افزائی کے لئے اقدامات کر رہا ہے۔پاکستانی طالب علم صلاحیتوں کے اعتبار میں کسی سے کم نہیں۔ان باتوں کا اظہار گورنر سندھ محمد زبیر نے ہائر ایجوکیشن کمیشن سندھ کے سربراہ ڈاکٹر عاصم حسین سے گورنر ہاؤس کراچی میں ملاقات کے دوران کیا۔ملاقات میں صوبہ میں تحقیق پر مبنی اعلی تعلیم کے فروغ اور اس ضمن میں جامعات کے کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ جامعات کے مسائل کے حل اور ان میں تحقیق کے لئے ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں۔صوبائی ہائر ایجوکیشن کمیشن اس ضمن میں جامع ورکنگ پیپر تیار کرے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top