Wednesday, November 25, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

مزار قائد تاریخ اہمیت مختصر ڈاکومینٹری

Mazar-e-Quaid, also known as Jinnah Mausoleum or the National Mausoleum, is the final resting place of Quaid-e-Azam Muhammad Ali Jinnah, the founder...

عذرا پیچوہونے مساجد بند کرنے کی تجویز دیدی

وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو نے مساجد بند کرنے کی تجویز دے دی،سندھ بھر میں کورونا کے بڑھتے...

طارق روڈپر شاپنگ مال،لیاقت آباد انڈرگرائونڈ مارکیٹ سیل

6 بجے کاروبار بند نہ کرنے پر انتظامیہ حرکت میں آگئی، طارق روڈ پر واقع شاپنگ مال اور...

ڈاکٹر عاصم کی گرفتاری: سندھ ہائی کورٹ نے ڈی جی سندھ رینجرز کو دوبارہ نوٹس جاری کردیا

AsimHussainpetroleum320x180کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کی گرفتاری کے خلاف درخواست پر ڈی جی رینجرز کو دوبارہ نوٹس جاری کردیا ہے۔ جسٹس سجادعلی شاہ کی سربراہی میں سندھ ہائی کورٹ کے 2 رکنی بنچ کو ڈاکٹر عاصم حسین کی گرفتاری کے خلاف ان کی اہلیہ زرین حسین کی درخواست کی سماعت کرنا تھی۔ زرین حسین نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کر رکھا ہے کہ ڈاکٹر عاصم کی گرفتاری غیرقانونی ہے، اس کے علاوہ وہ شوگر اور بلڈ پریشر سمیت دیگر امراض میں مبتلا ہیں،اس لئے انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے۔ وکلا کی ہڑتال کے باعث زرین حسین کی درخواست کی سماعت نہ ہوسکی اور عدالت نے ڈی جی رینجرز کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 2 ستمبر تک ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر عاصم حسین پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری کے قریبی ساتھی ہیں، انہیں 26 اگست کو سادہ لباس اہلکاروں نے اس وقت حراست میں لیا تھا جب وہ سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین کی حیثیت سے اجلاس کی صدارت کررہے تھے تاہم انہیں ایک روز بعد انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کرکے 90 روز کے لئے رینجرز کی تحویل میں دے دیا گیا تھا۔
Open chat