Thursday, October 22, 2020
Home خاص خبریں مذہبی و سیاسی جماعتیں ڈاکٹر عاصم نے اپنے ہی ’ضیا الدین میڈیکل کالج‘ کو خوب نوازا،...

ڈاکٹر عاصم نے اپنے ہی ’ضیا الدین میڈیکل کالج‘ کو خوب نوازا، آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں انکشاف

asim hussain21کراچی: سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے گرفتار چیئرمین ڈاکٹر عاصم حسین کی جانب سے اپنے ہی کالج کونوازے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔ ضیا الدین میڈیکل کالج کو خلاف ضابطہ 50اضافی نشستیں دی گئیں، یہ انکشاف آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں کیا گیا ہے۔آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں انکشاف سامنے آیا ہے کہ ڈاکٹر عاصم اپنے ہی کالج کو اضافی نشستیں دے دیں، ضیا الدین میڈیکل کالج کو خلاف ضابطہ 50اضافی نشستیں الاٹ کی گئیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اضافی نشستوں کی منظوری کونسل کی ایگزیکٹیو کمیٹی نے دی، عاصم حسین اس وقت ایگزیکٹیو کونسل کے قائم مقام صدر و وائس چیئرمین تھے۔ آڈیٹر جنرل کے مطابق ضیا الدین میڈیکل کالج کو 2007 میں 100نشستیں الاٹ کی گئی تھیں، دسمبر 2010 میں 50اضافی نشستیں دے دی گئیں، رجسٹرار نے نوٹیفکیشن کے بجائے کالج کو براہ راست آگاہ کیا۔واضح رہے کہ سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم اور ہائر ایجوکیشن کمیشن سندھ کے موجودہ سربراہ ڈاکٹر عاصم حسین اختیارات کے ناجائز استعمال اور کرپشن کے الزامات کے تحت 90 روز کیلئے رینجرز کی تحویل میں ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ حکومت اور پولیس ڈرامہ کررہی ہے، شبلی فراز

کراچی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے ایک بار پھر سندھ پولیس کی چھٹیوں کی درخواست کو ڈارمہ قرار دے...

کراچی، مسکن چورنگی پر دھماکے کے زخمیوں کے علاج کے معاملے محکمہ صحت سندھ نے نجی اسپتال کو خط لکھ کر آگا...

کراچی میں جھڑپوں کی جھوٹی خبر،بھارتی میڈیا دنیا بھر میں رسوا

کراچی ،بھارتی میڈیا نے پاکستان کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے کے اپنے ہی ریکارڈز توڑ دیے۔ بھارتی میڈیا اپنی اِس احمقانہ خواہش کو خبر...

کورونا وائرس، حکومت کا کئی شعبوں کی بندش پر غور

کراچی، نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس وفاقی وزیر اسد عمر کے زیر صدارت ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ جس...