Wednesday, November 25, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

عذرا پیچوہونے مساجد بند کرنے کی تجویز دیدی

وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو نے مساجد بند کرنے کی تجویز دے دی،سندھ بھر میں کورونا کے بڑھتے...

طارق روڈپر شاپنگ مال،لیاقت آباد انڈرگرائونڈ مارکیٹ سیل

6 بجے کاروبار بند نہ کرنے پر انتظامیہ حرکت میں آگئی، طارق روڈ پر واقع شاپنگ مال اور...

ناردرن بائی پاس کے اطراف باڑ لگانے کی تجویز

اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل نے ناردرن بائی پاس کے دونوں اطراف باڑ لگانے کےلئے نیشنل ہائی وے اتھارٹی...

سندھ اسمبلی کا اجلاس دوسرے روز بھی ہنگاموں کا شکار، اسپیکر سے بحث

Sindh Assimbleyکراچی: سندھ اسمبلی کا ایوان آج پھر مچھلی بازار بن گیا۔ فنکشنل لیگ کے شہر یار مہر نے اسپیکر آغا سراج درانی پر ایوان کو رولز سے ہٹ کر چلانے کا الزام لگادیا۔اس پراسپیکر نے کہاکہ وہ قواعد پر عمل نہیں کرتے تو ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لے آئيں۔سندھ اسمبلی کا اجلاس آج بھی کل کے معاملات پر شروع ہوا اور بات وہيں سے آگے بڑھائی گئی جہاں ختم ہوئی تھی۔اجلاس کے آغاز پر اسپیکر اسمبلی آغا سراج درانی نے کہاکہ اسمبلی میں گذشتہ روزافسوسناک واقعہ ہوا۔ایوان میں آئین کی کاپیاں پھاڑکراڑائی گئیں،جوشرمناک ہے۔ انہیں دنیا بھر سے فون آئے کہ ایوان میں شرمناک واقعہ ہوا۔آغا سراج نے شہریار مہر سے کہاکہ وہ ایوان سے معافی مانگيں۔اس پر شہر یار مہر کا کہنا تھاکہ ایوان کورولزکے مطابق نہیں چلایا۔آغا سرا ج نے کہاکہ وہ رولز پر عمل نہیں کرتے ہوئے ان کے خلاف عد م اعتماد لے آئيں۔دونوں اراکین کےدرمیان تلخ جملوں کاتبادلہ ہوا اور دونوں جماعتوں ارکان میں بھی جملے بازی ہوئی ۔اجلاس سے پہلے اسمبلی کے باہر میڈيا سے بات کرتے ہوئے شہلا رضا نےکہاکہ ان کے پاس توجہ دلاؤ نوٹسز نمٹانے کے لیے صرف تیس منٹ ہوتے ہیں۔ادھر اسمبلی میں متحدہ قومی موومنٹ کے سید سردار احمد نے کہاکہ تحریک انصاف کے مستعفی ارکان کی اجلاس میں شرکت غیرآئینی ہے۔استعفوں کی منظوری کا باضابطہ اعلان کیا گیا، اس پر آغا سراج درانی کا کہنا تھاکہ انہوں نے استعفے منظور کرنے کا کہا مگر سیکیرٹری نے سماعت کا موقع دینے کی سفارش کی۔استعفے الیکشن کمیشن کو نہیں بھجوائے گئے۔

Open chat