سندھ اسمبلی،اپوزیشن کا2روزتک اجلاس میں نہ بیٹھنے کااعلان

sindhassemblyکراچی سندھ کی اپوزیشن کا صوبائی اسمبلی کے اجلاس سے قبل ہی احتجاج۔ اپوزیشن لیڈر نے دو روز تک اجلاس میں نہ بیٹھنے کا بھی اعلان کر دیا۔ فردوس شمیم نے کہا کہ پی اے سی اور دیگر کمیٹیز دینے کے مطالبے نہ سنے گئے تو سیاہ پٹیاں، منہ پر ٹیپ بھی لگے گا اور احتجاج بھی چلے گا۔اپوزیشن رہنما کنورنوید، خواجہ اظہار، حسنین مرزا بھی حکومت پر خوب گرجے کہا ایوان چلا کر سندھ کے عوام کے کروڑوں روپے ضائع کیے گئے وہ بھی صرف اسپیکر کو نیب کے احتساب سے بچانے کے لیئے۔ اپوزیشن اراکین کہتے ہیں اسمبلی پر پیسوں کا ضیاع ہو رہا ہے فیصلہ ووٹ دینے والے کریں گے یا ووٹ لینے والے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top