لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر اسسٹنٹ کمشنر گلشن کی کارروائیاں، 9 ریسٹورینٹس اور 1 موبائل مارکیٹ سیل۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر گلشن زاہد جنیجو نے شاہراہ فیصل تھانے کی حدود میں کارروائی کرتے ہوئے 9 ریسٹورینٹز کو سیل کردیا جبکہ جوہر موڑ پر واقع موبائل مارکیٹ کو بھی سیل کردیا۔
سیل ہونے والے ہوٹلز میں شاہین شنواری، سلاطین، شاہد شنواری، آفریدی ان، شاندار، کلاسک شنواری، بلوچستان سجی، ماموں کباب اور اے ون ذائقہ شامل ہیں۔