Wednesday, October 21, 2020
Home Trending مطالبات کا مثبت جواب نہیں ملا تو شوریٰ کا مشترکہ اجلاس بلائیں...

مطالبات کا مثبت جواب نہیں ملا تو شوریٰ کا مشترکہ اجلاس بلائیں گے، اورنگزیب فاروقی

pakistan-dharna-karachiکراچی، اہل سنت والجماعت مرکزی رہنما ءعلامہ اورنگزیب فاروقی نے دھرنے کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ماورائے عدالت قتل اور اپنے لاپتہ ساتھیوں کی بازیابی کے لئے دئیے گئے دھرنے کا مقصد اداروں سے ٹکراﺅں ہرگز نہیں تھا لیکن ہم مظلوم ہیں اس لئے ہم نے آواز اٹھائی اور ایک دن کے بعد بالآخر سندھ حکومت کو خیا ل آ ہی گیا۔انہوں نے مذاکرات کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے وفد کی دھرنے نے ماورائے عدالت قتل کئے گئے شاہد ماما شہید کے کیس کے لئے تحقیقاتی کمیٹی بنانے کا اعلان کیا اور انہوں نے ہم سے یہ وعدہ کیا ہے 3 اکتوبر بروز جمعہ کو بے گناہ گرفتار کئے گئے کارکنوں کے بارے میں مکمل معلومات فراہم کردیں گے، چنانچہ ہم نے ایک بار پھر صبر کا مظاہرہ کرتے ہوئے سندھ حکومت کو وقت دے دیا ہے۔ اگر ہمارے مطالبات کا جمعہ تک سندھ حکومت نے کوئی مثبت جواب نہیں دیا تو ہم بروز ہفتہ دینی و سیاسی جماعتوں سمیت اہل سنت و الجماعت کی شوریٰ کا مشترکہ اجلاس بلائیں گے جس کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

ویڈیو موجود ہے کس طرح پی ٹی آئی والوں نے پولیس کو دھمکیاں دیں، مرتضیٰ وہاب

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا ہےکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اراکین اور ایک وفاقی وزیر نے پولیس...

کراچی میں پیش آنے والے واقعے پر وزیراعظم کا ایک بیان نہیں آیا، شاہد خاقان

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ کراچی میں پیش آنے والے واقعے پر...

بلاول بھٹو کا وزیراعلیٰ سندھ سے رابطہ ، کراچی دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارافسوس

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے وزیراعلیٰ سندھ سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے کراچی دھماکے کی تفصیلات معلوم کیں,بلاول بھٹو نے کراچی...

ایم کیو ایم کے سابق ایم پی اے کو ڈاکوؤں نے گھر کے باہر لوٹ لیا

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے سابق رکن سندھ اسمبلی کامران اختر کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا, فیڈرل بی ایریا کے علاقے...