Wednesday, October 28, 2020
Home خاص خبریں مذہبی و سیاسی جماعتیں نبی اکرم ﷺ کی گستاخی دنیا کی سب سے بڑی دہشتگردی ہے۔علامہ...

نبی اکرم ﷺ کی گستاخی دنیا کی سب سے بڑی دہشتگردی ہے۔علامہ اورنگزیب فاروقی

aurangzaib-farooqiنبی اکرم ﷺ کی شان اقد س میں بد ترین گستاخی کی گئی لیکن اس پر فرانس کی حکومت کی طرف سے نا کوئی مذمت ہے اور نا کوئی معذرت ہے اسرائیلی وزیر اعظم کیخلاف بات کی گئی انہوں نے احتجاج کیا تو ان سے معافی مانگ لی گئی ہندوﺅں کی گائے کی توہین کی گئی بھارت نے احتجاج کیا تو اس پر معافی مانگ لی گئی اگر کوئی ہٹلر کی حمایت کردے تو اس کے لئے تو سزا ہے مگر افسوس کہ جس نبی رحمت ﷺ کی وجہ سے دنیا کو ترقیاں ملی ہیںان کی گستاخی پر کسی سزا اور کسی قانون کا نہ ہونا ہی دہشت گردی کو فروغ دیتا ہے ان خیالا ت کا اظہار اہل سنت والجماعت کے مرکزی صدر علامہ اورنگزیب فاروقی نے فرانسیسی میگزین کی جانب سے سرکار دو عالم ﷺ کی بد ترین گستاخی کیخلاف جامع مسجد صدیق اکبر ؓ ناگن چورنگی پر احتجاجی مظاہرے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ ان واقعات سے دہشتگردی کو فروغ ملتا ہے تمام مسلم امہ اور مسلم رہنماءاس پر متفقہ لائحہ عمل کا اعلان کریں ہمارا مطالبہ ہے کہ توہین رسالت ﷺ کو دنیا کا سب سے بڑا جرم قرار دیا جائے جن اسلامی ممالک میں فرانس کے سفیر موجود ہیں ان سفیروں کو احتجاجی طور پر ملک بدر کیا جائے نبی اکرم ﷺ کی گستاخی دنیا کی سب سے بڑی دہشتگردی ہے اس پر دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ چلایا جائے نبی اکرم ﷺ کی گستاخی کے بعد احتجاجی مظاہروں کا شدت اختیار کرجانے کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بہت سارے احتجاجی مظاہرے ہوتے ہیں لیکن وہ شدت اختیار نہیں کرتے لیکن جب بھی کسی غیر ملک کی جانب سے توہین آمیز عمل ہوتا ہے تو احتجاج شدت اختیار کرجاتے ہیں ایسا لگتا ہے کہ یہ سازش ہے جس سے مسلمانوںکو شدت پسند بنا کر پیش کیا جائے دوسری طرف علامہ اورنگزیب فاروقی احتجاجی مظاہرے میں زخمی ہونے والے صحافیوں کی عیادت کرنے اہل سنت رہنماءڈاکٹرمحمد فیاض او ر دیگر کے ہمراہ جناح ہسپتال پہنچ گئے جہاں انہوں زخمی صحافیوں کی عیادت کری اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اس افسوسناک واقعہ کی شدیدمذمت کرتے ہیں انتظامیہ صحافی برادری کو سیکیورٹی فراہم کرے فائرنگ کرنے والوںکو گرفتار کیا جائے چاہے ان کا تعلق کسی بھی شعبہ ہائے زندگی سے ہو۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سرجانی ٹائون سے لاپتہ 8 سالہ عروہ بازیاب

کراچی، پیر کے روز سرجانی ٹائون سیکٹر ڈی فور میں گھر کے باہر سے لاپتہ ہونےوالی 8 سالہ عروہ فہیم بازیاب، پولیس...

بدھ اور جمعہ کو سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے

کراچی، سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز بدھ اور جمعہ کو بند رہیں گے، ذرائع کے مطابق بدھ اور جمعہ کو...

لیاقت آباد، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم پر حملہ

کراچی، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم پر لیاقت آباد میں حملہ، ذرائع ایس بی سی اے کے مطابق لیاقت آباد...

گزری، نجی بینک میں آتشزدگی،فائر بریگیڈ کی گاڑیاں روانہ

کراچی، گذری میں نجی بینک میں آتشزدگی، کنٹونمنٹ بورڈ کی گاڑیاں آگ پر قابو پانے کےلئے روانہ، ذرائع کے مطابق بینک میں...