Friday, October 30, 2020
Home خاص خبریں مذہبی و سیاسی جماعتیں حرمین شریفین کی حرمت پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو سکتا ، علامہ...

حرمین شریفین کی حرمت پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو سکتا ، علامہ رب نوازحنفی

Rab Nawaz Hanafi ASWJکراچی، ملک میں دہشت گردی کی کاروائیاں کرکے بیرون ملک فرارہونے والے مجرموں کو بھی واپس لایا جائے،سنی شیعہ کشیدگی میں پڑوسی ملک شامل ہے،منفی سرگرمیوں سے روکا جائے،پاکستان میں امن کا قیام وطن عزیز کی ترقی کا ضامن ہے،امن کے لیے جو اقدام وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اب اٹھایا ہے یہ بہت پہلے اٹھایا جاناچاہیے تھا،کراچی میں ایک کاروائی کے بعد اس قدر امن ہونا یہ ثابت کرتاہے کہ سیاسی اورمذہبی لبادے میں ملبوس ملک دشمن عناصر کے خلاف کاروائی ناگزیرہے،ان خیالات کاا ظہار اہل سنت والجماعت کراچی کے صدر،علامہ رب نواز حنفی، علامہ تاج محمد حنفی نے مرکز اہلسنت میں سنی علماءکونسل کے مولانا عادل عمر،سنی ایکشن کمیٹی کے مولانا حسنین معاویہ سے ملاقات کے بعدگفتگوکرتے ہوئے کیاعلامہ رب نوازحنفی نے کہاکہ پاکستان میں رہ کر کسی دوسرے ملک کے لیے ہمدردیاں رکھنایا اس کے مفادات کے لیے پاکستان میں منفی سرگرمیاں کرنا غداری کے زمرہ میں آتاہے،ایسے عناصر کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ،اہلسنت والجماعت کا اول دن سے یہی اعلان رہاہے کہ پاکستان میں بیرونی انقلاب کی راہیں ہموار کی جارہی ہے،اس سے پاکستان کی سلامتی کو شدید خطرات لاحق تھے ،اب تک اہلسنت والجماعت 7ہزار سے زائد لاشیں اٹھاچکی ہے،وطن عزیز کی سلامتی کے لیے مزید بھی کسی بڑی سے بڑی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔حرمین شریفین اور سعودی عرب سے اظہار یکجہتی کے لئے 3اپریل بروز جمعتہ المبارک کو سندھ بھر میں یوم تحفظ حرمین شریفین منایا جائے گا ملک بھرکے چھوٹے بڑے شہروں سمیت کراچی میںبھی جلسے جلوس اور ریلیاں ہوں گی حوثی باغیوں کے خلاف قرارداد مذمت منظور کی جائیں گی3اپریل کو عوام اہلسنت سڑکوں پر نکل اپنی پاک فوج سے بھی اظہار محبت کریں گی پاک فوج اہلسنت کا فخر ہے حرمین شریفین اور وطن عزیز کے دفاع کے لئے پوری قوم پاک فوج کے ساتھ ہے حرمین شریفین پر براہ راست حملے کی باتیں ہمارے ایمان پر حملے کے مترادف ہیں حرمین شریفین کی حرمت پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو سکتا اہلسنت کا بچہ بچہ دفاع حرمین شریفین کے لئے جان قربان کرنے کو تیار ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

تعلیمی ادارے کورونا کے پھیلاؤ کا باعث نہیں بن رہے: اسد عمر

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ تعلیمی ادارے کورونا...

کرونا کے بڑھتے کیسز، سندھ کے محکمہ داخلہ نے نئی گائیڈ لائنز جاری کردیں

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے کرونا ایس او پیز سے متعلق نئی گائیڈ لائنز جاری کردیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی...

کراچی سمیت سندھ بھر میں موٹر سائیکل ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے 12 ربیع الاول کے باعث کراچی سمیت سندھ بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پاپندی...

سندھ میں 12 ربیع الاول سے متعلق ضابطہ اخلاق جاری

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے 12 ربیع الاول کے حوالے سے ضابطہ اخلاق جاری کردئیے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا...