Sunday, October 25, 2020
Home Uncategorized اہلسنت والجماعت کا گرمندرمندر اورشہر کی مختلف شاہراہوں پر دھرنا...

اہلسنت والجماعت کا گرمندرمندر اورشہر کی مختلف شاہراہوں پر دھرنا جاری، ٹریفک معطل

 pakistan-dharna-karachiکارکنوں کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف اہلسنت والجماعت کا گرومندر پر دھرنا جاری ہے۔ اہلسنت والجماعت کے مرکزی رہنما اورنگزیب فاروقی نے دھرنے کا شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج سندھ بھر کی اہم شاہراہوں پر دھرنے دیئے جائیں گے، اگر مطالبات نہیں مانے گئے تو گورنر ہاﺅس کے باہر بھی دھرنا دیاجائے گا۔انہوں نے کہا ہمارا کوئی مطالبہ ہٹ دھرمی پر مبنی نہیں لیکن ہمیں مایوس کیا گیا تو تیسرے مرحلے میں ملک بھر میں احتجاج کیا جائے گا۔

دریں اثناء پولیس ذرائع کے مطا بق د ھرنے کے باعث گرومندر اور لسبیلہ جانے والے راستے ٹریفک کے لئے بند کردیئے گئے۔ گلشن اقبال سے نمائش جانیوالے ٹریفک کو جیل روڈ سے کشمیر روڈ اور سوسائٹی آفس کی طرف موڑا جارہا ہے۔ مزار قائد سے آنیوالے ٹریفک کو پیپلز چورنگی کی طرف موڑا جارہا ہے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق گورنر ہاﺅس جانیوالے راستوں ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا۔ ٹریفک کو فوارہ چوک سے زینب مارکیٹ اور کھجور چوک سے متبادل راستہ دیا جارہا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...

سندھ حکومت علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کرے، فواد چوہدری

کراچی، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کےلئے سندھ...

جلد آٹا کی قیمت نیچے آجائیگی، کمشنر کراچی

کراچی، شہر کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لئے بہت کام شروع ہوجائے گا، ان خیالات اظہار کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے میڈیا...