نعمت علی رندھاوا قتل کیس کا فیصلہ سنادیا گیا، ملزمان کاظم عباس اور نعمان کو عمر قید کی سزا،2،2 لاکھ کا جرمانہ اور جائیداد ضبط کرنے کا حکم، ذرائع کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر ولی بابر کیس میں سندھ حکومت کے اسپیشل پراسیکیوٹر نعمت علی رندوا ایڈووکیٹ کی ٹارگٹ کلنگ کا انسداد دہشت گردی کی عدالت نے فیصلہ سنادیا، واضح رہے کہ ملزمان کا تعلق ایم کیو ایم سے ہے