کراچی میں پولیس چیف آفس پر حملے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار اور ریسکیو ورکر شدید زخمی ہوا ہے جب کہ ایک گھنٹے سے زائد وقت گزرنے کے باوجود مقابلہ جاری ہے۔ پولیس اور رینجرز نے علاقے کو گھیرے میں لے رکھا ہے اور بڑے ہتھیاروں سے فائرنگ کی آوازیں سنی گئی ہیں ایڈیشنل آئی جی کراچی جاویدعالم اوڈھو نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے دفتر پر حملہ ہوا ہے اور فائرنگ کاتبادلہ ابھی بھی جاری ہے۔