Wednesday, October 28, 2020
Home خاص خبریں مذہبی و سیاسی جماعتیں اہل سنت کے حقوق کے حصول تک احتجاج جاری رہے گا، علامہ...

اہل سنت کے حقوق کے حصول تک احتجاج جاری رہے گا، علامہ اورنگزیب فاروقی

aurangzaib-farooqiکراچی، قانون نافذ کرنے والے اداروں میں موجود غیر ملکی ایماءپر کام کرنے والے وہ افراد جو اہل سنت کے ماورائے عدالت قتل اور بلاجواز گرفتاریوں میں ملوث ہیں انہیں ان سے پاکستان کے سالمیتی اداروں کو پاک کیا جائے۔ ان خیالات کااظہاراہل سنت والجماعت مرکزی رہنما ءعلامہ اورنگزیب فاروقی نے آئی جی سندھ سے ہونے والی ملاقات میں کیا علامہ اورنگزیب فاروقی کا کہنا تھاکہ ہم نے ہر دور میں پولیس ،رینجرز اور قانون نافذ کرنے والوں اداروں سے تعاون کیا جب شہر کراچی کو ہماری ضرورت پڑی ہم نے امن قائم کرنے کے لئے کوکسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیاسب سے پہلے کراچی کے امن کو مقدم رکھا قتل وغارت گری کی ہمیشہ مخالفت کی،کئی بار شہر کراچی کو جلنے سے بچایا ہے اس کے باوجود انتظامیہ ہماری امن پسندی اور پر امن جدو جہد کو کمزوری سمجھ کر اہل سنت والجماعت کے پر امن کارکنان کو رات کی تاریکی میں چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کرکے کارکنان کو گرفتارکرکے لاپتہ کیا جارہا ہے ان لا پتہ کارکنان کے گھروں میں صف ماتم بچھی ہوئی ہے ساتھ ساتھ پچھلے دنوں ماورائے عدالت قتل کئے جانے والے اہل سنت و الجماعت کے ذمہ دار شاہد ماما کے بارے میںان کا کہناتھا کہ ہم نے ادروں کی درخواست پر شاہد ماما کو ان کے سامنے پیش کردیا تھا انہوں نے تفتیش کر کے اسے باعزت واپس لوٹادیا تھا مگر چند دن بعد پھر اسے دکان سے اٹھالیا گیااور 4 دن بعد پریڈی تھانے کی حدود سے ہمیں اس کا تشدد زدہ لاشہ دے دیا گیا آئے روز ماوارئے عدالت قتل کئے جانے کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ اس عمل میں شاید ہمارے فریق مخالف کی پشت پناہی حاصل ہے اس سے عوام کے دلوں میں اداروں کیخلاف نفرت ابھاری جا رہی ہے اور جب محافظ ہی قاتل بن جائیں گے تو پھر قوم کس طرف جائے گی ؟
ماورائے عدالت قتل کیخلاف اور لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے احتجاجی تحریک کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ آئی جی صاحب آپ نے ہم سے ایک دن کا وقت مانگا تھا ہم نے علامہ محمد احمد لدھیانوی کے حکم پر آپ کو ایک دن کا اور وقت دیا تھا مگر ہمارے مطالبات پورے نہیں ہوئے لہذا ہم کل 30 ستمبر2014بروز منگل سے سندھ بھر میں احتجاجی تحریک کا آغاز کر رہے ہیں پھر بھی ماورائے عدالت قتل اور کارکنوں کی بازیابی کے لئے ہمارے مطالبات پورے نہ ہوئے تو ملک بھر میں احتجاجی تحریک کو پھیلا دیں گے اور میں اپنے لاپتہ کارکنوں کی حصولی تک کسی صورت چین سے نہیں بیٹھوں گا۔ آئی جی سندھ سے مطالبات میں ان کا کہنااتھا کہ ماماشاہدکے قتل میں ملوث SHOکومعطل کرکے اس کیخلاف ایف آئی آر درج کی جائے اور تمام لاپتہ اہل سنت والجماعت کے کارکنان کوبازیاب کرایا جائے ۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ احتجاجی دھرنے میں سنی علماءکونسل ،جمعیت علماءاسلام (س)، سنی وحدت کونسل، سنی ایکشن کمیٹی، تحریک اہل سنت انٹرنیشنل، تحریک غلبہ اسلام، سنی طلباءاتحاد، سنی میڈیکل فورم، عاسنی لیبر فورم اور دیگر مذہبی و سیاسی جماعتوں کے نمائندگان کے علاوہ دینی مدارس کے علماءنے بھی شرکت کرنے اور ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی بھی کیہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سرجانی ٹائون سے لاپتہ 8 سالہ عروہ بازیاب

کراچی، پیر کے روز سرجانی ٹائون سیکٹر ڈی فور میں گھر کے باہر سے لاپتہ ہونےوالی 8 سالہ عروہ فہیم بازیاب، پولیس...

بدھ اور جمعہ کو سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے

کراچی، سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز بدھ اور جمعہ کو بند رہیں گے، ذرائع کے مطابق بدھ اور جمعہ کو...

لیاقت آباد، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم پر حملہ

کراچی، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم پر لیاقت آباد میں حملہ، ذرائع ایس بی سی اے کے مطابق لیاقت آباد...

گزری، نجی بینک میں آتشزدگی،فائر بریگیڈ کی گاڑیاں روانہ

کراچی، گذری میں نجی بینک میں آتشزدگی، کنٹونمنٹ بورڈ کی گاڑیاں آگ پر قابو پانے کےلئے روانہ، ذرائع کے مطابق بینک میں...