Thursday, October 22, 2020
Home Trending میڈیا سیلاب متاثرین کے مسائل کو اجاگر کرے، اورنگزیب فاروقی

میڈیا سیلاب متاثرین کے مسائل کو اجاگر کرے، اورنگزیب فاروقی

 aurangzaib-farooqiپنجاب میں حالیہ بارشوں میں ہونے والی تباہی اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پراہل سنت والجماعت کے مرکزی سیکریڑی اطلاعات علامہ اورنگزیب فاروقی ,مولانااللہ وسایاصدیقی، علامہ رب نوازحنفی نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا علامہ اورنگزیب فاروقی نے دھرنے دینے والوں سے اپیل کی ہے کہ وہ قوم پررحم کریں اور اس آزمائش کے موقع پر یہ ڈرامے چھوڑکرسیلاب متاثرین کی مدد کریں ۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب کے دریاﺅں طغیانی کے باوجود بھارت سیلابی پانی پاکستانی دریاﺅں میں چھوڑ رہا ہے جو عالمی معاہدوں کی خلاف ورزی اورپاکستان دشمنی ہے پنجاب میں شدید بارشوں کے بعد مون سون بارشوں کا سندھ میں بھی آغاز ہو سکتا ہے ۔

انہوں نے سندھ حکومت سے کہاکہ اس کے لئے ابھی سے احتیاطی تدابیر اختیار کرے اور حفاظتی انتظامات کئے جائیں پنجاب میں شدید بارشوں کے بعد نئے انسانی المئیے جنم لیں ہے ایسے وقت میں بھی طاہر القادری اور اس کے ہمنواﺅں نے پاکستان کی شہ رگ اسلام آباد کو یرغمال بنایا ہوا ہے پاکستان کو عملی طور پر مفلوج بنا نا قادری کا بین الاقوامی ایجنڈا ہے قادری کے ساتھ معصوم اور معززین جیسا سلوک کرنے کے بجائے مجرموںاور باغیوں والا برتاﺅ کیا جائے قانون سب کے لئے برابر ہے قومی اداروںپر حملے کرنے والوں کے خلاف کوئی کاروائی نہ ہوئی تو آیندہ ملکی ادارے مزید بے توقیر ہو جائیں گے جس کا سارا فائدہ پاکستان کے دشمنوں کو ہو گا ۔

علامہ اورنگزیب فاروقی نے کہاکہ اہل سنت والجماعت کے ہزاروں رضا کارآزاد کشمیراورپنجاب کے مختلف علاقوںمیں متاثرہ علاقوں میں ریلیف وریسکیوآپریش میںبڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں اور انہوں نے مخیرحضرات سے اپیل کی کہ وہ اس مشکل وقت میں دل کھول کرسیلاب متاثرین کی مدد کریں انہوں نے کہاکہ سیلاب کے اس مشکلات کے موقع پردھرنے کے نام پرناچ گانے اور تفریحی کے پروگرمات مناسب نہیں۔انہوں نے کہاکہ دھرنے کے جوشرکاءسنگین جرم کے مرتکب ہوئے ہیں اس لئے ان کے ساتھ کوئی رعائیت نہ کی جائے اگر سنگین جرم کے مرتکب افراد کو بھی معاف کردیا گیا تو ہر قانون شکن مجرم کی حوصلہ افزائی ہو گی اس لئے حکومت خاموش تماشائی بننے کے بجائے قانون کو حرکت میں لائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

کیپٹن صفدر کا معاملہ، وزیراعظم کو بریف کرنے گورنر سندھ اسلام آباد پہنچ گئے

گورنر سندھ عمران اسماعیل بڑے مشن پر اسلام آباد پہنچ گئے،گورنر سندھ وزیراعظم عمران خان سے اسلام آباد میں ون آن ون...

کیپٹن صفدرکی گرفتاری تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم

سندھ حکومت نے کیپٹن صفدرکی گرفتاری اور پولیس افسران کی چھٹیوں کی درخواست پرتحقیقاتی کمیٹی قائم کردی ، کمیٹی تحقیقات مکمل کرکے...

مسکن چورنگی ھماکہ،مقدمہ گلشن اقبال تھانے میں درج

مسکن چورنگی کے قریب دھماکے سے عمارت کے تباہ ہونے کی ایف آئی آرگلشن اقبال تھانے میں درج کرلی گئی ہے، پولیس...

سندھ حکومت اور پولیس ڈرامہ کررہی ہے، شبلی فراز

کراچی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے ایک بار پھر سندھ پولیس کی چھٹیوں کی درخواست کو ڈارمہ قرار دے...