Tuesday, October 20, 2020
Home کھیل اورنگزیب سلطان جیسے نوجوان پاکستان کا فخر اور قیمتی اثاثہ ہیں ۔سیدخورشید...

اورنگزیب سلطان جیسے نوجوان پاکستان کا فخر اور قیمتی اثاثہ ہیں ۔سیدخورشید شاہ

Picture  Aurangzaib Sultan -13-10-2014پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماءقومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر سید خوشید شاہ نے کہا ہے کہ گینز ورلڈ ریکارڈ ہولڈر ایتھلیٹ اورنگزیب سلطان کا سندھ دھرتی کی طرف سے پاک افواج سے اظہار یکجہتی اور امن و یکجہتی کے لئے کراچی تا اسلام آباد پیدل سفر کرنا ایک بڑا کارنامہ ہے ان خیالات کا اظہار قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے گینز ورلڈ ریکارڈ ہولڈراورنگزیب سلطان کی کراچی تا اسلام آباد پیدک سفر (امن واک) کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔خورشید شاہ نے کہاکہ اورنگزیب سلطان کو پاکستان میں امن و سلامتی کے جذبے اور پاکستان میں ان کی عملی کاوشوں پر خراج تحسین پیش کیا انہوں نے اورنگزیب سلطان جیسے نوجوانوں کو پاکستان کا فخر اور ملک کا قیمتی سرمایاو اثاثہ قرار دیا اس موقع پر ورلڈ ریکارڈ ہولڈر ایتھلیٹ اورنگزیب سلطان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے 18اگست 2014ءکو کراچی پریس کلب سے اسلام آباد تک پیدل سفر کا جو آغاز کیا تھا اس کا مقصد پاک فوج سے اظہار یکجہتی اور پاکستانی عوام کو قومی یکجہتی و پیغام امن و محبت کا پیغام پہنچانا تھا ہمارا یہ سفر 40دنوں پر محیط تھا جس کے دوران ہمیں سخت دھوپ،گرمی ،بارش اور سیلاب کا بھی سامنا کرنا پڑا مگر پاکستان کے حالات کو اپنی امن واک کو جاری رکھا اور آج اپنے اس سفر کے اختتام پر ہم اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں پاکستان کے تمام شعبہ جات ست منسلک افراد کو ملک کی صحیح معنوں میں خدمت کرنے کی توفیق عطاءفرمائے اللہ تعالی ہم سب کے گناہوں کو معاف فرمائے اور ملک کو امن و یکجہتی کا گوارہ بنا دے اورنگزیب سلطان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اللہ تعالیٰ ہماری کاوشوں میں ہمیں سرخرو کرےاور ہمارے ملک کو امن اور روشنی کا گہوارہ بنا دے تقریب کے اختتام پر قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید احمد شاہ نے اورنگزیب سلطان اور ان کی ٹیم کو تعریفی اسنادسے نوازا اس موقع پر رکن قومی اسمبلی ایاز سومرو،شاہدہ رحمانی اور دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

کیپٹن صفدر گرفتاری، آرمی چیف کا تحقیقات کا حکم

کراچی، کیپٹن صفدر کی گرفتاری کے معاملے چیئرمین پی پی کے مطالبہ پر آرمی چیف نے تحقیقات کا حکم دے دیا، آرمی...

ایف آئی آر کےلئےناروا سلوک کیا گیا۔ ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ

کراچی، کیپٹی صفدر کی گرفتاری کے معاملے پر افسران دلبراشتہ ہیں، ایف آئی آر کے معاملے میں انتہائی ناروا سلوک کیا گیا،ایڈیشنل...

سندھ میں پہلی بار تمام ڈی آئی جیز،ایس پیز رخصت پر چلے گئے

کراچی، پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی صوبے کے تمام ڈی آئی جیز اور ایس ایس پیز چھٹیوں پر چلے گئے،...

وزیر اعلیٰ نے زبردست قسم کی بیان بازی کی کی ہے، حلیم عادل شیخ

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا کہ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے زبردست قسم کی بیان بازی...