Monday, October 26, 2020
Home خاص خبریں کاروبار ایکسپو سینٹر میں آٹو شو،ہزاروں شہریوں کی شرکت

ایکسپو سینٹر میں آٹو شو،ہزاروں شہریوں کی شرکت

showپا ک ویلزاوروارد ٹیلی کام کی گلوﺅ(Glow)کے زیراہتما م ملک کا سب بڑا آٹوشوکراچی ایکسپوسنٹرمیں منعقد کیا گیا جس میں شہریوں نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی ، گاڑیوںکے شائقین کی آمد کا سلسلہ 12بجے سے شروع ہو گیا تھا وقت سے ساتھ ساتھ عوام کی تعداد م ں بھی اضافہ ہوتا گیا اور سورج ڈھلتے ہی ہر طرف سر ہی سر دکھائی دے رہے تھے ، جبکہ ایکسپو سینٹر کی وسیع و عریض کار پارکنگ بھی چھوٹی محسوس ہونے لگی، جبکہ حسن اسکوائر اور یونیوسٹی روڈ پر گاڑیوںکی طویل قطاریں لگ گئیں ۔

آٹو شو میں کلاسک، ونٹیج، ایگزوٹیک، لگژری، 4X4 اور ایس یو وی کی مختلف اقسام کی350سے زائد گاڑیا موجو تھیں۔آٹو موبائل ٹیکنالوجی میں تازہ ترین کامیابیوں ،رفتار، ڈیزائن ،ہارس پاور، سفری آرام اورخوبصورتی پرمعلومات کی فراہمی کے علاوہ نمائش میں بہت سے دوسرے دلچسپ اور تفریحی پروگرام بھی پیش کئے گئے۔اس میں نایاب ٹرک بھی موجود تھے اور 150سے زائد ہیوی بائیکساور اسپورٹس موٹر سائیکلیں بھی موجود تھیں ۔ اس کے علاوہ نمائش کے مقام پر شائقین کی دلچسپی کیلئے پکچر گیلری ،آٹوموبائل آرٹ نمائش کا اہتمام بھی کیا گیا تھا جبکہ ا سپوٹس سائیکلوں کی بڑی اقسام بھی موجود تھیں ۔

پاک ویلزکے چیئرمین سنیل سرفرازمنج نے کہا ہے کہ آٹو شو کی طرح فیملی تفریحی میلوں نے روشنیوں کے اس شہرکے باسیوں اورنوجوانوں کوہمیشہ جوش ، ولولہ اورنیا تجربہ فراہم کیا ہے اور ہمی ں خوشی ہے کہ ہم روشنیوں کے اس شہر میںخوشیوں بکھیرنے کے لئے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ شو میں عوام کی اتنی بڑی تعداد میں شرکت کراچی والوں کی گاڑیوں سے محبت اور خوشیاں سمیٹنے میں دلچسپی کا اظہار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک ویلز ہر شہری کےلئے باقاعدگی سے اس طرح کی شاندارتقریبات پیش کرنے کیلئے اور مہم جوئی کاجذبہ پروان چڑھانے کیلئے پرعزم ہے۔

آٹوشوکے مقام پراس حیران کن نمائش کودیکھنے کیلئے فیملیز، نوجوانوں اورشائقین کی بہت بڑی تعداد امڈآئی تھی جبکہ بچوںکے کھیل کودکیلئے بھی ایک وسیع علاقہ مختص کیا گیا تھا۔نوجوان لڑکے اور لڑکیاں من پسند کاروں اور موٹر سائیکلوںکے ساتھ تصاویر بناتے رہے، ساتھ ہی مختلف نوجوان گاڑیوں اور موٹر سائیکل مالکان سے اپنی گاڑیوں کی حفاظت ، سجاوٹ اور احتیاط کے حوالے سے بھی ٹپس لیتے دکھائی دیئے۔

گلستان جوہر کے رہائشی اسامہ علی نے کراچی اپڈیٹس کو بتایا کہ کراچی میں ایسی سر گرمیوںکا انعقاد ہوتے رہنا چاہیے اور جو گاڑیاں آج سے پہلے ہم نے صرف ٹی وی اسکرین یا تصاویر میں دیکھی تھیں ان کو چھونے اور ان کےس اتھ تصاویر بنوانے کا بھی موقع ملا جو کہ انتہائی خوشی کا باعث ہے۔ اپنی فیلمی کے ساتھ آئی رابعہ خان کا کہنا تھا کہ شو میں رش بہت زیادہ ہے ، عوام کی اتنی بڑی تعداد کے لئے یہ جگہ بہت کم ہے لیکن شور بہت اچھا ہے ،مزہ آرہا ہے۔

منتظمین نے اس آٹو شو کو ملکی تاریخ کا سب سے بڑا شو قرار دیا اور ملک کے دیگر شہروں میں بھی شوز کے انعقاد کے عزم کا اظہار کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

گلشن اقبال ، خطرناک ڈکیت پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

کراچی، گلشن اقبال پولیس کی بڑی کارروائی، درجنوں وارداتوں میں مطلوب ملزم گرفتار۔ پولیس کے مطابق ملزک صدیق پولیس کو اسٹریٹ، قتل...

ملازمت پیشہ خواتین کے مسائل، اور ان کا حل

تحریر: مریم صدیقی وہ تھکی ہاری شام کے 4 بجے آفس سے نکلی، 4:30 بجے گھر میں...

ولیکا آتشزدگی، واٹر بورڈ نے ایمرجنسی نافذ کردی

کراچی ،واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے سائٹ ٹاؤن ولیکا اسپتال کے قریب فیکٹری میں آتشزدگی کے بعد سخی ھسن ہائیڈرنٹس پر...

کراچی سمیت سندھ میں ٹڈی دل کے حملوں کا خطرہ

کراچی ،سندھ میں پھرفصلوں پرٹڈی دل کےحملےکاخدشہ محمکہ زراعت سندھ نےٹڈی دل کےحملےکانیاالرٹ جاری کردیا ۔ محکمہ زراعت کے حکام کا...