Tuesday, January 26, 2021
"]
- Advertisment -

مقبول ترین

کورنگی میں غیرقانونی عمارت،ایس بی سی اے بے بس

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے کورنگی میں غیرقانونی عمارت کو گرانے کاکام اچانک روک دیا، علاقہ مکینوں کے مطابق ایس بی سی اے کے...

پاکستانی بیٹنگ لائن پھر لڑکھڑاگئی،33 رنز پر 4 آئوٹ

 کراچی ٹیسٹ کی پہلی اننگ میں قومی بیٹنگ لائن لڑکھڑاگئی، 33 رنز پر 4 بلے باز پویلین لوٹ گئے، جنوبی افریقہ کی پہلی اننگ...

کراچی ٹیسٹ، جنوبی افریقہ کی ٹیم 220 رنز پر ڈھیر

 جنوبی افریقہ کو ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ مہنگا پڑگیا، پوری ٹیم 220 رنز پر ڈھیر، ذرائع کے مطابق جنوبی افریقن...

سندھ کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، صدارت وزیراعلیٰ کریں گے

سندھ کابینہ کا اجلاس کل بروز منگل کو ہوگا، اجلاس کی صدارت وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کرینگے، ذرائع کےمطابق اجلاس میں بلدیاتی قوانین میں...

آٹو انڈسٹری ملک کی سب سے پست منافع صنعت بن گئی

new cars1کراچی: پاکستانی آٹو سیکٹر کے بارے میں سب سے زیادہ منافع کمانے کا مفروضہ غلط ہے، حقیقت یہ ہے کہ پاکستانی آٹو انڈسٹری بھاری سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی متعارف کرانے کے باوجود سرمایہ کاری پر ریٹرن کے لحاظ سے سب سے پست منافع کی حامل انڈسٹری بن چکی ہے۔ پاکستانی آٹو انڈسٹری کے منافع میں کمی کی وجوہات میں مارکیٹ کا محدود حجم سرفہرست ہے جس میں استعمال شدہ گاڑیوں کی بھرمار سب سے بڑا مسئلہ بن چکی ہے۔ مارکیٹ کا حجم محدود ہونے کی وجہ سے پاکستانی آٹو اسمبلرز اور وینڈر انڈسٹری اپنی مکمل پیداواری استعداد استعمال نہیں کرپارہے۔ پاپام کی تحقیقی رپورٹ کے مطابق سال 2014میں پاکستان کی آٹو اسمبلر انڈسٹری کے منافع کی شرح 5سے 9فیصد رہی جو پاکستان کی دیگر بڑی صنعتوں سیمنٹ انڈسٹری، پٹرولیم، فنانشل سیکٹر اور کنزیومر گڈز بنانے والی ایف ایم سی جی انڈسٹری کے منافع سے کئی گنا کم ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Open chat