Tuesday, October 27, 2020
Home Trending قائدآباد تا ٹاور عوامی بس سروس کا آغاز 2 ستمبر سے ہوگا

قائدآباد تا ٹاور عوامی بس سروس کا آغاز 2 ستمبر سے ہوگا

CNG Busesکراچی، قائدآباد تا ٹاور عوامی بس سروس کا آغاز 2 ستمبر سے ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ قائدآباد تا ٹاور عوامی بس سروس کا آغاز 2 ستمبر سے جس کا باقاعدہ افتتاح وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ کریں گے واضح رہے کہ سابق سٹی ناظم سیدمصطفیٰ کمال کے دور میںسٹی گورنمنٹ کراچی نے مختلف روٹس پر 72 سی این جی بسیں چلائی تھیں لیکن یہ مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کے باعث ایک ایک کرکے کھٹری ہوتی گئیں چند ماہ قبل حکومت سندھ نے انہیں دوبارہ سڑکوں پر لانے کے لیے کے ایم سی کو چارکروڑ روپے کافنڈ دیا پہلے مرحلے میں 36 بسوں کی مرمت کی گئی ہے ان کا روٹ قائدآباد تاٹاور براستہ شاہراہ فیصل فلیٹ کلب ڈاکٹر داﺅد پوتہ روڈ ایمپریس مارکیٹ ایم اے جناح روڈ، تبت سینٹر ، جامع کلاتھ ٹاورہوگا ان بسوں میں سفر کرنے والوں کا کرایہ 20روپے ہوگا حکومت سندھ نے کے ایم سی کو انہیں عید سے قبل سڑکوں پر لانے کا حکم دیا تھا لیکن اس کے آپریٹر کا فائنل نہ ہونا اوربعض دیگر مسائل جن میں ان بسوں کے لیے سی این جی کاحصول شامل ہے اس کی وجہ سے تاخیر ہوگئی کراچی کا ٹرانسپورٹ نظام جو کہ اس وقت بالکل فرسودہ ہوچکا ہے شہری شدت سے بڑی اور آرام دہ بسوں کا انتظار کررہے ہیں اور انہیں امید ہے کہ ان بسوں کو سڑکوں پر لانے کے بعد ان کی مرمت پر بھی توجہ دی جائے گی ورنہ ماضی کی طرح یہ پھرکچھ عرصہ بعد سڑکوں سے غائب ہوجائیں گی دوسرے مرحلے میں بقیہ بسوں کی مرمت کے بعد انہیں سڑکوں پر لایا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

پشاور دھماکے کی شدید مزمت و قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہیں، حلیم عادل شیخ

پشاور دھماکے پر پی ٹی آئی مرکزی رہنما حلیم عادل شیخ کی مزمت و قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس, ان...

سی ایس ایس امتحان، کراچی کے شہریوں کے لیے بڑی خوش خبری

کراچی: ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار علی شالوانی نے فریئر ہال میں سی ایس ایس کارنر کا افتتاح کر دیا، ان کا کہنا تھا...

کراچی چڑیا گھر اور برگد کا درخت

برگد کا درخت متعدد خصوصیات کا حامل سمجھا جاتا ہے۔اس کی ایک خاص بات یہ ہے کہ...

کراچی کی تاریخی لی مارکیٹ

لی مارکیٹ اہل کراچی کے لیے جانا پہچانا نام ہے۔یہ شہر کی قدیم آبادی لیاری کے قریب واقع ہے۔انگریز دور میں...