Thursday, October 22, 2020
Home خاص خبریں صحت، تعلیم، فلاحی ادارے امن ایمبولینس کی خدمات کا اعتراف،ای ایم سی ایوارڈ

امن ایمبولینس کی خدمات کا اعتراف،ای ایم سی ایوارڈ

Aman-Foundation-ambulanceکراچی، امن ایمبولینس کی 1021 سروس نے ”ایشین ایمرجنسی میڈیکل سروسز(ای ایم سی ) ایوارڈ“ حاصل کرلیا۔ایشین ای ایم سی کونسل کے چیئرمین ہائیڈ ہارو تاناکا نے امن ایمبولینسزکوپورے ایشیا میں ای ایم ایس کے شعبے میں روشنی کا مینارکہا ہے۔ امن ہیلتھ کے چیئرمین احسن جمیل کا کہنا تھا کہ ہم امن ایمبولینسز کے قیام کے صرف پانچ سال کے اندر یہ ایوارڈ حاصل کرنے بہت خوشہیں ۔ یہ ایوارڈ ایک ایسے مناسب موقع پر ہمیں ملا ہے جب ہم ایمبولنسوں کے پرانے بیڑے کو اپ گریڈکرنے کےلئے فنڈ جمع کرنے کے عمل میں مصروف ہیں ۔

امن ہیلتھ کے سی ای او ڈاکٹر جنید رزاق نے بھارت کے شہرگووا میں یہ ایوارڈ وصول کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر جنید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ اعزاز ہمارے ڈاکٹروں ، تربیت یافتہ پیرامیڈکس اور امن ایمبولینسز کے عملے کی محنت اور لگن کا ثبوت ہے ۔واضح رہے کہ امن ایمبولینسزکی 1021 ای ایم ایس 80 سے زائد جدید ایمبولینسزکے بیڑے پر مشتمل ہے جس پر موجود ڈاکٹرز اورایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشنزکراچی کے 2کروڑ سے زائد شہریوں کو24گھنٹے فوری اورجامع خدمات فراہم کرتے ہیں جبکہ ان ایمبولینسز پر لندن اور نیویارک کی ایمبولینس سروسزکی طرزکا فعال نظام نصب ہے ۔امن ایمبولینسزنے اس شعبے میں ایدھی فاو¿نڈیشن کی موبائل سروس کے ساتھ بھی اشتراک کیا ہے تاکہ ای ایم ایس سروسزکوزیادہ مضبوط اورکراچی کے تمام علاقوں میں موزوں اور اعلی درجے کی ایمبولیٹری کیئر فراہم کی جاسکے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

مسکن دھماکہ، بینک انتظامیہ کےخلاف بھی مقدمہ

کراچی، مسکن چورنگی دھماکے کا دوسرا مقدمہ بینک انتظامیہ کےخلاف درج، مقدمے کے مدعی کے مطابق دھماکہ بینک انتظامیہ کی غفلت کے...

کھارادر میں تجاوزات کےخلاف آپریشن،ٹھیلے اور پتھارے ضبط

کراچی، انسداد تجاوزات ضلع جنوبی نے کھارادر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن، متعدد پتھارے اور ٹھیلے ضبط کرلئے گئے، ذرائع کے مطابق...

جناح اسپتال کے سابق پروفیسر کورونا وائرس کا شکار ہو کر انتقال کر گئے

جناح اسپتال کراچی کے سابق پروفیسر آف سرجری ڈاکٹر سید وقار احمد کورونا وائرس سے انتقال کر گئے۔جناح اسپتال کی سربراہ ڈاکٹر...

شاہ فیصل میں6سالہ بچی کیساتھ مبینہ زیادتی

کراچی:شاہ فیصل میں6 سالہ بچی کیساتھ مبینہ زیادتی، پولیس کے مطابق زیادتی میں ملوث13سالہ لڑکےکوحراست میں لیا گیا ہے،بچی کا میڈیکل کروایا...