Sunday, October 25, 2020
Home Trending وزیر اعلیٰ سندھ سے مذاکرات، سانحہ شکار پور کے متاثرین کا دھرنا...

وزیر اعلیٰ سندھ سے مذاکرات، سانحہ شکار پور کے متاثرین کا دھرنا جاری

Raja-Nasir-Abbas320x180کراچی، نمائش چورنگی پر وزیر اعلیٰ سندھ سے مذاکرات کے بعد سانحہ شکار پور کے متاثرین کا دھرنا تاحال جاری ہے۔ شرکا کا کہنا ہے کہ حکومت سندھ عوام کو تحفظ دینے میں ناکام ہوچکی ہے۔سانحہ شکار پور کے متاثرین تاحال انصاف کےمنتظر ہیں۔ گزشتہ روز کراچی پہنچنے کے بعد سے نمائش چورنگی پر دیا گیا دھرنا تاحال جاری ہے۔ دھرنے میں کارکنان بڑی تعداد میں شریک ہیں۔ شرکا کا کہنا ہے کہ حکومت سندھ عوام کو تحفظ دینے میں ناکام ہوچکی ہے۔ انہیں انصاف فراہم کیا جائے۔دوسری جانب وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اور شکار پور شہدا کمیٹی کے درمیان وزیر اعلیٰ ہاؤس میں مذاکرات ہوئے۔ مذاکرات میں ڈی جی رینجرز، صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن سمیت پولیس کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ مذاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ شہدا کمیٹی کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں۔دوسری جانب مذاکرات کے باجود نمائش چورنگی پر دھرنا تاحال جاری ہے۔ شرکا نے دھرنا ختم کرنے سے انکار کردیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...

سندھ حکومت علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کرے، فواد چوہدری

کراچی، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کےلئے سندھ...

جلد آٹا کی قیمت نیچے آجائیگی، کمشنر کراچی

کراچی، شہر کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لئے بہت کام شروع ہوجائے گا، ان خیالات اظہار کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے میڈیا...