ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس میں عدالت کی 6 ہفتے میں فیصلے کی ہدایت

Axactسپریم کورٹ نے ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس سے متعلق کراچی کی ٹرائل کورٹ کو 6 ہفتے میں فیصلہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے ایگزٹ جعلی ڈگری کیس کی سماعت کی تو اس موقع پر ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ اس حوالے سے چار مقدمات ہیں جن میں سے 2 کراچی، ایک اسلام آباد اور ایک پشاور میں ہے۔

ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ اسلام آباد والے کیس میں ایگزیکٹ نے مقدمہ ختم کرنے کی درخواست دائر کر رکھی جس پر چیف جسٹس نے استفسار کیا، کراچی میں 2015 سے معاملہ زیر التواءہے، تاخیر کیوں ہوئی ہے۔ شعیب شیخ نے ملک کی بہت بدنامی کی ان کا ٹرائل سپریم کورٹ میں ہی ہوگا۔

عدالت نے کراچی کی ٹرائل کورٹ کو ایک کیس کا فیصلہ 6 ہفتے اور دوسرے کیس کا 3 مہینے میں کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ اگر فیصلہ نہ کیا تو وضاحت دینی پڑے گی۔ کیس کی مزید سماعت 31 اکتوبر تک کے لیے ملتوی کردی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top