کراچی: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے اراکین نے اگر بغیر کسی دباؤ کے استعفے دیئے تو قبول کر لوں گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ اگر ایم کیو ایم کے اراکین استعفے لیکر آتے ہیں تو قانونی تقاضے پورے کروں گا اور ان سے فرداً فرداً تصدیق کروں گا کہ وہ استعفے کسی کے دباؤ میں آکر تو نہیں دے رہے، اگر وہ کہیں گے کہ وہ دباؤ کا شکار نہیں تو میں استعفے قبول کر لوں گا۔