Friday, October 23, 2020
Home Trending عائشہ منزل امام بارگاہ کے قریب دستی بم حملہ،ایک بچی جاں بحق...

عائشہ منزل امام بارگاہ کے قریب دستی بم حملہ،ایک بچی جاں بحق 8 زخمی

karachiblastعائشہ منزل پل پر سے دہشتگردوں نے دستی بم حملہ کیا۔ حملے کے نتیجے میں ایک بچی دم توڑ گئی دو بچوں سمیت آٹھ افراد زخمی ہوگئے۔ شیعہ علماء کمیٹی کا کہنا ہے کہ پولیس کو پل پر سے دہشتگردی کے خدشے سے آگاہ کیا گیا تھا۔ پولیس اور عینی شاہدین کے مطابق عائشہ منزل پر واقع پل پر سے نامعلوم افراد نے امام بار گاہ کے قریب دستی بم پھینکا جس سے زور دار دھماکہ ہوا۔ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ایک بچی دم توڑگئی۔ آٹھ افراد زخمی ہوگئے جنہیں عباسی شہید اسپتال لے جایا گیا۔ زخمیوں میں ڈیڑھ سالہ بتول،ایک سالہ قرت فاطمہ، پینتالیس سالہ زہرہ، چالیس سالہ شہناز، تیس سالہ فائزہ،چوبیس سالہ ثناء،چون سالہ علی حسن اور پینتالیس سالہ انجم شامل ہیں۔شیعہ ایکشن کمیٹی کے رہنما علامہ مرزا یوسف نے میڈیا سے گفتگومیں کہا کہ پولیس کو پل پر سے دہشتگردی کے خدشے سے آگاہ کیا گیا تھا۔ اس کے باوجود کوئی سیکیورٹی فراہم نہیں کی گئی

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

کراچی میں پیش آنے والے واقعے کی رپورٹ عوام کے سامنے لائی جانی چاہیے، مریم نواز

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ کراچی میں پیش آنے والے واقعے کی رپورٹ عوام کے...

سندھ پولیس کے اہلکاروں کی پھرتی، ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی

فیڈرل بی ایریا میں مصروف سڑک پر ڈکیتی کے دوران سندھ پولیس اہلکار بروقت پہنچ گئے اور شہری کو لوٹنے کی کوشش...

حقوق کراچی ریفرنڈم، اختتامی گنتی کا عمل شروع

کراچی، جماعت اسلامی کا حقوق کراچی ریفرنڈم اختتامی مراحل میں داخل، 16 اکتوبر سے شروع ہونے والا حقوق کراچی ریفرنڈم 21 اکتوبر...

12 ربیع الاول، عبدالحق قادری کی احتجاج ملتوی کرنے کی اپیل

کراچی ، شاہ عبدالحق قادری نے ماہ ربیع الاول میں سیاسی جماعتوں سے احتجاجی پروگرام ملتوی کرنے کی درخواست کردی،...