Monday, October 26, 2020
Home خاص خبریں شہری حکومت عائشہ منزل فلائی اوور کے نیچے سڑک کارپیٹنگ سے محروم، شہری پریشان

عائشہ منزل فلائی اوور کے نیچے سڑک کارپیٹنگ سے محروم، شہری پریشان

Ayesha Manzil Flyoverشاہراہ پاکستان پر ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے بلدیہ عظمیٰ کراچی نے فیڈرل بی ایریا، واٹرپمپ چورنگی، عائشہ منزل چورنگی اور ایس ایم توفیق روڈ، لیاقت آباد ڈاک خانہ چورنگی پر 3 فلائی اوورزتعمیر کئے ہیں۔ مذکورہ تینوں فلائی اوورز پر ٹریفک کی آمدورفت کا آغاز کئی ماہ قبل ہوچکا ہے۔ جس کے باعث ان مقامات پر ٹریفک کی روانی میں بہتری ضرور آئی ہے۔ مگر عائشہ منزل چورنگی سے کریم آباد جاتے ہوئے فلائی اوور کے نیچے آغاخان اسپتال، حسن مینشن اور علی اسکوائر کے سامنے سے گزرنے والی سڑک ابھی تک کارپٹنگ سے محروم ہے۔ جس کے سبب یہاں سے گزرنے والی گاڑیوں اور ان میں سوار مسافروں کے ساتھ ساتھ حسن مینشن اور علی اسکوائر میں کاروبار کرنے والے افراد اور خریداروں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ گاڑیوں مین بیٹھے مسافر خصوصاً موٹرسائیکل سوار یہاں سے گزرتے ہوئے نہ صرف دھول مٹی میں اٹ جاتے ہیں، بلکہ گاڑیوں کے ٹائر اور ان کے دیگر پرزے بھی بری طرح متاثر ہوتے ہیں۔ اس ضمن میں متاثرہ تاجروں نے الزام عائد کیا کہ فلائی اوور تعمیر کرنے والے ٹھیکے دار کے کارندوں کا کہنا ہے کہ چونکہ بلدیہ عظمیٰ کراچی ان کے بل نہیں دے پارہی۔ لہذا اگر تاجر انہیں مطلوبہ فنڈز فراہم کردیں تو وہ یہ سڑک تعمیر کردیں گے۔ دوسری جانب واٹرپمپ چورنگی کے قریب کاروبار کرنے والے تاجروں نے بتایا کہ انہوں نے اپنی مدد آپ کے تحت فنڈز اکٹھاکرکے فلائی اوور کے نیچے واٹرپمپ سے عائشہ منزل جانے والی سڑک تعمیر کروائی ہے۔ جبکہ کے ایم سی کے ڈائریکٹر میڈیا مینجمنٹ کا کہنا تھا کہ فنڈز کی انتہائی قلت کی وجہ سے ٹھیکے داروں کے بہت سے بل بلدیہ عظمیٰ کراچی پر واجب الاد اہیں۔ تاہم مذکورہ کیس کا باضابطہ جائزہ لینے کے بعد ہی وہ اس معاملے کے بارے میں بہتر طور پر بتاسکیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...

سندھ حکومت علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کرے، فواد چوہدری

کراچی، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کےلئے سندھ...

جلد آٹا کی قیمت نیچے آجائیگی، کمشنر کراچی

کراچی، شہر کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لئے بہت کام شروع ہوجائے گا، ان خیالات اظہار کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے میڈیا...