کراچی سپر ہائی وے پر پولیس مقابلے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔نجی چینل کے مطابق ایس ایس پی کراچی ملیر راؤ انوار نے بتایاکہ پولیس نے سپر ہائی وے پر واقع ایوب گوٹھ میں خفیہ اطلاعات پر چھاپہ مارا تو وہاں موجود دہشت گردوں نے پولیس پر فائرنگ کے ساتھ ساتھ دستی بموں سے حملہ کردیا۔ جوابی کارروائی میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ایس ایس پی راؤ انوار کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں کسی پولیس اہلکار کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، علاقے میں پولیس بدستور سرچ آپریشن کررہی ہے۔