کے الیکٹرک کی بدترین لوڈشیڈنگ عوام دشمنی ہے، اعظم منہاس

pasban 2کراچی، پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے سینئر نائب صدر اعظم منہاس نے کہا ہے کہ کراچی میں کے الیکٹرک کی بدترین لوڈشیڈنگ ،لیاری میں رات گئے بجلی کی روزانہ طویل بندش، تعلیم ،صحت اورامن و سکون کے خلاف عوام دشمن اقدامات ہیں ، ملک بھر کے صارفین کی طرح کراچی کے عوام کوبھی حکمرانوں نے لاوارث چھوڑدیا ہے۔ کے الیکٹرک ایوریج بلز، ایسڈ بلز ،مرضی کے جرمانوں کے ذریعے صارفین کو لوٹ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک کے خلاف رداللوٹ کھسوٹ آپریشن کیا جائے اور کے الیکٹرک کی سازشوں کو بے نقاب کرکے عوام سے لوٹی گئی رقم واپس لی جائے ،عوام کو سستی اور بلاتعطل بجلی کی فراہمی کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں ، لیاری والوں نے پی پی پی ،مسلم لیگ (ن) اور اب پی ٹی آئی کو اقتدار کے ایوانوں میں پہنچایا مگر لیاری کے مسائل کے انبار ختم نہیں ہوئے ۔ بجلی کی لوڈشیڈنگ اور پانی کی قلت کے مسئلے کے حل اور ملک کی ترقی اور قوم کی خوشحالی کے لئے میگاسٹی کا قیام عمل میں لایا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top