بدھ, فروری 8, 2023
spot_imgspot_imgspot_img
Homeپاکستاناعظم سواتی کی درخواست ضمانت مسترد کردی گئی

اعظم سواتی کی درخواست ضمانت مسترد کردی گئی

اسپیشل جج سینٹرل اعظم خان نے متنازعہ ٹویٹ کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا ہے، جس میں پی ٹی آئی رہنما سینیٹر اعظم سواتی کی درخواست ضمانت مسترد کردی گئی ہے۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اعظم سواتی نے ایک ہی جرم 2 بار کیا، اس لئے عدالت ملزم کی درخواست ضمانت خارج کی جاتی ہے۔واضح رہے کہ متنازعہ ٹویٹ کیس میں سینیٹر اعظم سواتی کی درخواست ضمانت پر 3 بار فیصلہ مؤخر کیا گیا، کیس کا فیصلہ محفوظ کرنے والے جج راجہ آصف محمود کا تبادلہ ہو گیا تھا، اور انہیں وزارت قانون سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق فوری طور پر اسلام آباد ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

سب سے زیادہ مقبول

Scan the code