Saturday, October 24, 2020
Home کھیل ٹیسٹ کاپہلا دن،پاکستان کے ایک وکٹ پردوسواناسی رنز

ٹیسٹ کاپہلا دن،پاکستان کے ایک وکٹ پردوسواناسی رنز

azhar aliکراچی، ایشیا کے پہلےگلابی گیند سے ڈے نائٹ ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان نے پہلے دن ایک وکٹ کے نقصان پر دوسواناسی رنز بنائے۔ پاکستان نے بابراعظم اور محمد نواز کو ٹیسٹ کیپ دی۔ اظہرعلی اورسمیع اسلم نے دوسوپندرہ رنز کی اوپننگ پارٹنرشپ قائم کی۔دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ٹیسٹ کا ٹاس پاکستان کے کپتان مصباح الحق نے جیتااور پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان نے اوول ٹیسٹ کی فاتح ٹیم میں بیمار یونس خان اور افتخاراحمد کی جگہ بابراعظم اور محمد نوازکو ٹیسٹ کیپ دی۔ سمیع اسلم اور اظہرعلی نے پاکستان کو دوسوپندرہ رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا۔ ویسٹ انڈین بولرز گلابی گیند سے نوے اوورز کے کھیل میں ایک ہی وکٹ لے سکے۔ گلابی گیند سے پہلا اوور شینن گبریل نے کیا۔ پہلا چوکا اظہرعلی نے لگایا۔ سمیع اسلم نے کیریئربیسٹ نوے رنز بنائے۔ انہوں نے مسلسل تیسری نصف سنچری بنائی لیکن دس رنز کی کمی سے اسے سنچری میں نہ بدل سکے۔اظہرعلی نے پچاس ویں ٹیسٹ کوشاندار اوپننگ پارٹنر شپ اورکیریئرکی گیارہویں سنچری سے یادگاربنایا۔ پاکستان کی واحد وکٹ رسٹن چیز نے حاصل کی۔ پہلے دن کا کھیل ختم ہونے پر پاکستان نے ایک وکٹ کھوکر دوسواناسی رنز بنائے۔ اظہرعلی ایک سو چھیالیس اوراسد شفیق تینتیس رنز بناکر کریز پر ڈٹے ہوئے ہیں۔ دونوں نے دوسری وکٹ کی شراکت میں چونسٹھ رنز کا اضافہ کیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

نقلی وزیراعظم نے اپنی ناکامی کا اعتراف کرلیا، مراد علی شاہ

کراچی، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ نااہل وزیراعظم نے اپنی ڈھائی سالہ ناکامی کا اعتراف کرلیا، مراد علی شاہ کا صحافیوں سے گفتگو...

رینجرز کی کارروائی،2 اسٹریٹ کرمنلز گرفتار

کراچی، سندھ رینجرز کی کارروائی 2 اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان گرفتار، ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت عبدالمجید اور...

ملازمت کی مستقلی، نرسوں کا دوسرے روز بھی مظاہرہ

کراچی، ملازمت کی مستقلی اور دیگر مطالبات کی منظوری کےلئے نرسوں کا پریس کے کلب کے باہر احتجاج کا دوسرا روز،...

پی ایس ایل کے بقیہ میچز کی میزبانی کراچی کو مل گئی

،کراچی، کرکٹ کے دیوانوں کے لئے خوشخبری، پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز کی میزبانی کراچی کے حوالے، لاہور میں اسموگ...