Thursday, October 29, 2020
Home کھیل فتح پوری ٹیم کی مشترکہ کاوشوں سے ملی، اظہرعلی

فتح پوری ٹیم کی مشترکہ کاوشوں سے ملی، اظہرعلی

AzharAli320x180کراچی، قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہا ہے کہ زمبابوے کے خلاف دوسرے ون ڈے میں کامیابی اور سیریز میں فیصلہ کن برتری پوری ٹیم کی مشترکہ کاوشوں کی بدولت ملی ہے جس کے لیے تمام کھلاڑی مبارکباد کے مستحق ہیں۔ میچ کے بعد اختتامی تقریب میں اظہر علی نے کہا کہ بطور کپتان ان کی بیٹنگ بہت اہمیت رکھتی ہے۔ گذشتہ چار، پانچ سال میں سینئر کھلاڑیوں کی رہنمائی سے کارکردگی میں نکھار آیا جو اب ٹیم کے کام آرہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ آئندہ بھی اپنی بیٹنگ سے ٹیم کو فتوحات دلانے کی کوشش کریں گے۔ کرکٹ کافی جدید اور تیز ہوگئی ہے اس لیے وہ اپنی بیٹنگ پر پوری توجہ دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کامیابی میں بالرز کا بھی اہم کردار ہے جنہوں نے مہمان ٹیم کو دو سو اڑسٹھ رنز تک محدود رکھا۔ تمام کھلاڑی کارکردگی میں بہتری کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں تاکہ ٹیم کے لیے زیادہ مفید ثابت ہو سکیں۔
زمبابوے کے قائم مقام کپتان ہیملٹن مساکاڈزا نے کہا کہ شکست سے مایوسی ہوئی لیکن اس بات کی خوشی ہے کہ زمبابوے کی ٹیم نے کسی میچ میں آسانی سے ہتھیار نہیں ڈالے۔ اس میچ میں بھی کھلاڑیوں نے آخری بال تک فائٹ کی۔ سکندر رضا اور شبھابھا نے شاندار بیٹنگ کی۔ شبھابھا بدقسمتی سے سنچری مکمل نہ کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ آخری میچ جیت کر سیریز کو مثبت انداز سے ختم کرنے کی کوشش کریں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

امتیاز سپر اسٹور نے فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کر دیا

کراچی:فرانس میں نبی ﷺ کے گستاخانہ خاکے شائع ہونے پر کراچی کے سب سے بڑے سپر مارٹ امتیاز سپر اسٹور نے تمام...

کرونا وائرس کی وجہ سے 30 نئے اسکولوں کا افتتاح نہ ہوسکا, سعید غنی

کراچی: صوبہ سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا ہے کہ کوویڈ 19 کی وجہ سے 30 نئے اسکولوں کا افتتاح...

بچوں تیار ہوجاو، خوشیاں پھر سے آنے والی ہیں، سعید غنی

کراچی: وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا ہے کہ بچوں تیارہو جاو خوشیاں پھر سے آنے والی ہیں، ان کا کہنا تھا...

کراچی ائیرپورٹ کا ایک رن وے بند کر دیا گیا

کراچی ائیر پورٹ رن وے کے ایک حصے کو ترقیاتی کام کے لیے بند کر دیا گیا،سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے...