Thursday, October 29, 2020
Home Trending عزیز بھٹی پولیس کی چیکنگ کے نام پر لوٹ مار، شہریوں کا...

عزیز بھٹی پولیس کی چیکنگ کے نام پر لوٹ مار، شہریوں کا آئی جی سندھ سے نوٹس لینے کا مطالبہ

Policecheckingbriberyexpressگلشن اقبال میں وفاقی اردو یونیورسٹی پل کے نیچے عزیز بھٹی پولیس اہلکاروں نے اسنیپ چیکنگ کے نام پرموٹر سائیکل سوار شہریوں سے لوٹ مار کا سلسلہ شروع کردیا۔
تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال کے علاقے یونیورسٹی روڈ پر واقع وفاقی اردو یونیورسٹی پل کے نیچے عزیزبھٹی پولیس کے اہلکاروں کی جانب سے اسنیپ چیکنگ کے نام پر شہریوں کو بلاجواز تنگ اورعیدی وصولی کا سلسلہ جاری ہے، رشوت نہ دینے پر شہریوں کو لاک اپ میں بندکرنے کی دھمکیاں دی جاتی ہیں، متاثرہ شہریوں نے بتایا کہ قومی شناختی کارڈ، موٹر سائیکل رجسٹریشن پیپرز،ٹریفک لائسنس اور دیگر کاغذات دکھانے کے باوجود پولیس اہلکار کھلے عام رشوت طلب کررہے ہیں اور رشوت نہ دینے پر موٹر سائیکلیں تحویل میں لینے اور حوالات میں بند کرنے کی دھمکیاں دیتے ہیں۔
شہر میں ٹارگٹ کلنگ اوراسٹریٹ کرائم کی وارداتیں عروج پر پہنچ گئیں ہیں پولیس جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کرنے کے بجائے شہریوں کو ہراساں کرکے ان سے رشوت بٹور رہی ہے،شہریوں نے آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی اور ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو سے مطالبہ کیا کہ اسنیپ چیکنگ کے نام سے شہریوں سے لوٹ مار کا فوری نوٹس لیا جائے اور ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

امتیاز سپر اسٹور نے فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کر دیا

کراچی:فرانس میں نبی ﷺ کے گستاخانہ خاکے شائع ہونے پر کراچی کے سب سے بڑے سپر مارٹ امتیاز سپر اسٹور نے تمام...

کرونا وائرس کی وجہ سے 30 نئے اسکولوں کا افتتاح نہ ہوسکا, سعید غنی

کراچی: صوبہ سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا ہے کہ کوویڈ 19 کی وجہ سے 30 نئے اسکولوں کا افتتاح...

بچوں تیار ہوجاو، خوشیاں پھر سے آنے والی ہیں، سعید غنی

کراچی: وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا ہے کہ بچوں تیارہو جاو خوشیاں پھر سے آنے والی ہیں، ان کا کہنا تھا...

کراچی ائیرپورٹ کا ایک رن وے بند کر دیا گیا

کراچی ائیر پورٹ رن وے کے ایک حصے کو ترقیاتی کام کے لیے بند کر دیا گیا،سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے...