Wednesday, October 21, 2020
Home Trending بی ا ے اور بی ایس سی کے سپلیمنٹری امتحانات 08 ستمبر...

بی ا ے اور بی ایس سی کے سپلیمنٹری امتحانات 08 ستمبر سے شروع ہونگے

University-of-Karachiجامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلان کے مطابق بی اے ریگولر وپرائیوٹ اوربی ایس سی کے سپلیمنٹری امتحانات2013 ء08 ستمبر2014 ءسے شروع ہورہے ہیں۔بی اے کے امتحانات 08 ستمبر تا21 اکتوبر،جبکہ بی ایس سی کے امتحانات 08 ستمبرتا 09 اکتوبر 2014 ءجاری رہینگے۔امتحانات دوپہر 2:00 تاشام 5:00 بجے جبکہ جمعہ کو دوپہر 2:30 تاشام 5:30 بجے منعقد ہونگے۔طلبہ وطالبات کے لئے امتحانی مراکز جامعہ کراچی کے مختلف شعبہ جات میں بنائے گئے ہیں۔علاوہ ازیں بی اے پرائیوٹ کے طلبہ وطالبات کے ایڈمٹ کارڈ اور امتحانی پروگرام ان کے دیئے گئے پتوں پر ارسال کردیئے گئے ہیں۔ایسے طلبہ وطالبات جنہیں 06 ستمبر2014 ءایڈمٹ کارڈ موصول نہ ہوں وہ اپنے ڈپلی کیٹ ایڈمٹ کارڈ کے حصول کے لئے 07 اور08 ستمبر 2014 ءکو صبح 9:00 بجے تادوپہر ایک بجے تک سلور جوبلی گیٹ جامعہ کراچی، کمرہ نمبر سے رجوع کرسکتے ہیں۔ڈپلی کیٹ ایڈمٹ کارڈ کے حصول کے لئے طلباءوطالبات کو اپنے ہمراہ اصل رجسٹریشن کارڈ،دوپاسپورٹ سائز تصاویر،امتحانی فارم کی اصل رسید اور قومی شناختی کارڈلازماً ساتھ لانا ہوگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

شیریں جناح کالونی دھماکے میں ایک کلو بارود استعمال ہوا

کراچی، شیریں جناح کالونی بم دھماکے کے حوالے سے سی تی ڈی انچارج راجہ عمرخطاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا...

سندھ پولیس اچھا کرے یا برا، صوبائی حکومت ذمہ دار ہے، گورنر

کراچی، گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پولیس افسران کی چھٹیوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سندھ پولیس اچھا کرے یا...

بچوں سے زیادتی، زیڈ ٹی کا ہدایت کارعظیم احمد سے معاہدہ

کراچی ، سائن انٹر ٹیمنٹ اور زیڈ ۔ٹی (کامران شریف)کا اپنی نئی ڈرامہ سیریلز ،سٹ کام ، ٹیلی فلمز کے لےے ڈرامہ...

سندھ حکومت کا پولیس افسران کی چھٹیاں منظور نہ کرنے کا فیصلہ

کراچی، سندھ حکومت نے پولیس افسران کی چھٹیاں منظور نہ کرنے کا فیصلہ، صوبائی حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی...