بدھ, مارچ 22, 2023
spot_imgspot_imgspot_img
Homeکراچیکرکٹر آف دی ایئرکا تاج بھی بابراعظم کے سر پر سج گیا

کرکٹر آف دی ایئرکا تاج بھی بابراعظم کے سر پر سج گیا

آئی سی سی نے سب سے بڑے ایوارڈ کرکٹر آف دی ایئرکا اعلان بھی کردیا، کرکٹرآف دی ایئرکا تاج بھی پاکستان کے بابر اعظم کے نام رہا۔بابر اعظم نے 2022 کے دوران اپنے کھیل کا معیار اور بھی بلند کیا اس دوران  متاثر کن کپتان نے کئی ریکارڈ توڑے اور اس بات کو یقینی بنایا کہ پاکستان کا ستارہ مسلسل چمکتا رہے۔

بابر اعظم نے آئی سی سی کرکٹر آف دی ایئر 2022 جیتنے کے بعد اب سرگار فیلڈ سوبرز کرکٹر آف دی ایئر 2022 بھی اپنے نام کرلیا ہے۔پاکستان کے کپتان بابر اعظم  نے تینوں فارمیٹ میں 44 میچ کھیل کر 8 سنچریاں اور 17 نصف سنچریاں بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں

سب سے زیادہ مقبول

Scan the code