Monday, November 30, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

ڈاؤ یونیورسٹی کا کورونا ہسپتال اب تک فعال نہ ہوسکا

یونیورسٹی روڈ پر قائم ڈاؤ یونیورسٹی ڈینٹل کالج ہسپتال کا کورونا کا ہسپتال اب تک فعال نہ ہوسکا جس کے لیے ڈاؤ یونیورسٹی کی...

آغا سراج پر ایک سال بعد فرد جرم عائد

کراچی کی احتساب عدالت میں نیب کی جانب سے آغا سراج درانی اور ان کے اہلخانہ پر ایک ارب 61 کروڑ کے غیر قانونی...

تیز رفتار ٹینکر کی موٹر سائیکل کو ٹکر

جام صادق پل پر تیز رفتار ٹینکر کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس نے...

سردارمحمدبخش کا کھیل کے میدانوں کوآباد کرنے کااعلان

14-11-2016کراچی صوبائی وزیر کھیل سردارمحمدبخش مہرنے کہا ہے کہ سندھ حکومت وزیراعلی سید مراد علی شاہ کی سر پرستی میں کھیلوں کے فروغ کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ کھیل و نوجوانان امورحکومت سندھ کے تعاون سے آئی اون پاکستان کانفرنس میں کھیلوں کی شخصیات کو فخرپاکستان ایوارڈدینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تقریب کی صدارت نیشنل بینک شعبہ اسپورٹس کے سر براہ اویس اسد خان نے کی اس موقع پر اسپورٹس میڈیسن آف پاکستان کے سربراہ ڈاکٹرسید پرویز رضوی اور کھیلوں کی نامور شخصیات موجود تھیں تقریب کی نظامت غلام محمدخان نے کی جبکہ مشیر ربانی ، حامد علی خان، محمدارشدبھی موجود تھے سردار محمد بخش مہر نے کہا کہ کھیل معاشر ے کا اہم حصہ اور کسی بھی ملک کی ترقی میں تعلیم کے بعد کھیل اہم کردارادا کرتے ہیں اور میں سمجھتاہوں کہ اگر ہمیں ملک کو صحت منددماغ مہیاکرتے ہیں تو کھیلوں کے میدان آباد رکھنے ہوںگے۔

Open chat