میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز رشتہ ازدواج میں بندھنے والی چیئر مین پیپلز پارٹی کی ہمشیرہ بختاور بھٹو زرداری کو حق مہر میں 132 تولے چاندی دی گئی جس کی قیمت 1 لاکھ 71 ہزار 600 روپے بنتی ہے۔ تاہم اس حوالے سے دونوں خاندانوں نے کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔
بختاور بھٹو زرداری نے نکاح کے موقع پر گولڈن رنگ کا عروسی جوڑا زیب تن کیا جسے نوجوان فیشن ڈیزائنر وردہ سلیم نے تیار کیا تھا۔